- 86 سالہ خاتون نے دنیا کی معمر ترین ایئر ہوسٹس کا عالمی اعزاز پالیا
- اسلام آباد میں سینئیرصحافی ایاز امیر پرنامعلوم افراد کا حملہ
- کے الیکٹرک کا اضافہ لوڈشیڈنگ کا اعلان
- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
ن لیگ اور اتحادیوں کا اجلاس؛ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز پر اعتماد کی قرارداد منظور

حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا.
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس میں وزیر اعلیٰ پر بھرپور اعتماد کے اظہار کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔
اجلاس میں پیش کردہ قرارداد میں صوبے کی ترقی کو روکنے اور حکومت کو آئینی ذمہ داریاں ادا کرنے میں رکاوٹیں ڈالنے کے غیر جمہوری اقدامات، گورنر کی تعیناتی کو روکنے کے غیر آئینی اقدامات کی بھی شدید مذمت کی گئی۔
قرارداد میں اسپیکر پرویز الہٰی کے خلاف عدم اعتماد کے لیے آئین میں مقرر کردہ 7 روز کی مدت پر عمل نہ کرنے کے اقدام کی بھی سخت مذمت کی گئی، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اسپیکر پرویز الہٰی کی جانب سے ناجائز اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کو روکنے کے غیر آئینی اقدام کی بھی مذمت کی گئی۔
اجلاس کے دوران پیش کردہ قرارداد میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا، اسپیکر کا اپنے عہدے پر رہنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں قرارداد رکن پنجاب اسمبلی رانا مشہور احمد نے پیش کی، تمام اراکین نے ہاتھ اٹھا کر قرارداد کی تائید کی۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن، پیپلز پارٹی اور آزاد اراکین اسمبلی شریک ہوئے۔
اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے حوالے سے حکمت عملی بھی طے کی گئی۔
پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مریم نواز کے بارے میں عمران خان کے نازیبا ریمارکس کی شدید مذمت کی گئی۔ پارلیمانی پارٹی میں موقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے سیاست میں بدتہذیبی اور بداخلاقی کے کلچر کو پروان چڑھایا۔
اجلاس میں صوبے کے عوام کے لیے سستے آٹے کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کے عوام دوست اقدام کو سراہا گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ اور رکن پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے بھی اجلاس سے خطاب کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔