- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
فضل الرحمان نے مجھے اور عمران خان کو قتل کی براہ راست دھمکی دی ہے، شیخ رشید
پشاور: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان نے اپنی تقریر میں مجھے اور عمران خان کو براہ راست قتل کی دھمکی دی ہے۔
پشاور میں اپنے ویڈیو بیان میں سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ آج پنجاب پولیس کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے گیٹ بند کئے گئے یہ پہلی قسط ہے، ابھی دوسری قسط آنی باقی ہے، اور جو چور سمجھتے ہیں کہ ایف آئی اے میں اپنا پراسیکیوٹر لگا کر شہبازشریف اور حمزہ پر فرد جرم عائد نہیں ہونے دیں گے یہ ان کی بھول ہے، تھوڑے دن انتظار کریں 31 مئی تک اہم فیصلے آنے والے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے مارگلہ تھانہ میں 22 افراد کے اجرتی قاتل کے خلاف درخواست جمع کرادی ہے، یہ مجھےقتل کروانا چاہتا ہے، اور ملک میں انتشار چاہتا ہے، لندن سے نوید نامی نوجوان نے 22 افراد کے قاتل کے خلاف بیان دیا ہے ہم اسے بھی بلا رہے ہیں اور اسے بھی تحقیقات کا حصہ بنائیں گے، پاکستان کی فوج عظیم جانباز اور جانثار ہے وہ اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی تشدد نہیں کرے گی۔
مولانا فضل الرحمن کی تقریر عمران خان اور شیخ رشید کو قتل کی دھمکی ہے !!ان کو ڈیڑھ سال کی گارنٹی نہیں مل رہی یہ مہنگائی کا ملبہ کسی اور پر ڈالنا چاہتے ہیں !!شیخ رشید pic.twitter.com/4LxO4hOz7b
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) May 22, 2022
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ لوگ جو سوچ کربیٹھے تھے یہ اپنے ہی جال میں خود پھنس گئے ہیں، آصف زرداری نے ن لیگ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر سیاسی طور پر لکشمی چوک پر دے مارا ہے، یہ پیر کو جو اتحادی میٹنگ کریں گے ہمیں سب علم ہے، انہوں نے ان اداروں سے بھیک مانگی ہے جن کو 14 مرتبہ لندن، شیخورپورہ اور گوجرانوالہ میں کال دی، اب یہ ان کے جوتوں میں پڑے ہوئے ہیں، ان سے یہ ڈیڑھ سال کی گارنٹی مانگ رہے ہیں جو نہیں دی گئی۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ یہ لوگ چاہتے ہیں کہ نیشنل کرائسز سیل (این سی سی) کی میٹنگ میں فوج پر پیٹرول اور مہنگائی کا ملبہ ڈال دیا جائے، نیشنل کرائسز سیل میں چاروں عظیم افواج کے سربراہان ہیں، وہ کسی ایسے فیصلے کا حصہ نہیں بنیں گے جس سے عوام میں مزید پریشانی پیدا ہو، سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ اس ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، ہم امن سے یہ تحریک شروع کرنا چاہتے ہیں، جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ اس کال میں کوئی گڑ بڑ کریں گے یا اگر تشدد کا راستہ اپنایا گیا تو ان کے لئے بیان ریکارڈ کروا رہا ہوں، گزشتہ روز فضل الرحمان نے تقریر کی اس میں براہ راست عمران خان اور مجھے قتل کی دھمکی دی گئی، اس ملک میں تشدد کو ہوا دینا انہی کا کام ہے۔
کرپشن اور منیُ لانڈرنگ کے کیسسز ہیں یہ اب نواز شریف کو کیوں نہیں بلاتے ان کو پتہ اب یہ جا رہے ہیں !ان کو سہارا نہیں ملا اب یہ کہ رہے ہیں ہمھارے ہاتھ پاؤں باندھ دئے گئے ہیں ہمھیں عوام کے پاس جانا پڑ رہا ہے !!شیخ رشید pic.twitter.com/QMW2p9691H
— Abbas Shabbir (@Abbasshabbir72) May 22, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ان لوگوں پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسسز ہیں یہ اب نواز شریف کو کیوں نہیں بلاتے، ان کو پتہ اب یہ جا رہے ہیں اور ان سے حکومت نہیں سنبھالی جارہی، ان کو کسی طرف سے کوئی سہارا نہیں ملا، اب ایک ووٹ کی اکثریت والے کہہ رہے ہیں ہمارے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گئے ہیں ہمیں عوام کے پاس جانا پڑ رہا ہے، یہ عوام میں آئیں عوام ان کا وہ سیاسی حشر کریں گے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا کہ آپ جیسے چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پر دہشت گردی بدمعاشی اور قتل و غارت گری کے لئے لائے جاتے ہیں تو اس کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔