- حکومت کا سحر افطار و تراویح میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ
- ’’پاکستان کو بھارت سے 2011 کے سیمی فائنل میں شکست کا بدلہ لینا ہے‘‘
- جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب
- لاہور ہائیکورٹ کا 1990 سے 2001 تک توشہ خانہ ریکارڈ پبلک کرنے کا حکم
- مسلمان مسائل کی جڑ، ہندوؤں کے برابر نہیں ، بی جے پی رہنما کی ہرزہ سرائی
- روپے کی قدر کم ترین سطح پر، معاشی مشکلات میں اضافہ
- کویت پٹرولیم کیلیے 27ارب روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری
- ملک میں زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی
- عمران خان کی ضمانت منظوری کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
- مہنگی ترین اشیا، شہری محدود خریداری پر مجبور
- 2022 ، سندھ میں کاروکاری کے الزام میں 152 خواتین اور 65 مرد قتل
- سحری کے اوقات میں گیس ملے گی یا نہیں، شہری پریشان
- ون ڈے ورلڈکپ؛ ممکنہ تاریخوں اور وینیوز کو شارٹ لسٹ کرلیا گیا، نام سامنے آگئے
- ذیابطیس کے 4 لاکھ مریض معذور ہوجاتے ہیں، ماہرین طب
- شکر کا جذبہ، شدید ذہنی تناؤ کو کم کر سکتا ہے
- کمسن بچوں کے ساتھ خودکشی کے واقعات
- ٹیم کا مزاج بدلنے کیلیے شاہین موزوں کپتان قرار
- گلوبل وارمنگ سے نمٹنے کے لیے وقت ہاتھوں سے نکلتا جا رہا ہے
- افغانستان سے سیریز، عباس آفریدی کو منتخب نہ کیے جانے پر مدثر نذر حیران
- رمضان کے آخری عشرے میں حرمین شریفین کیلیے پرمٹ کی شرط ختم
دپیکا کے ’فی امان اللہ‘ کے الفاظ سے مزین خوبصورت ہار کی سوشل میڈیا پر دھوم

دپیکا نے یہ ہار کانز فیسٹیول میں پہنا، فوٹو: انسٹاگرام
لندن: بالی وڈ کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے ’کانز فیسٹیول‘ میں عرب اور جدید روایات کے مظہر لباس اور جیولری زیب تن کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیئے اور بالخصوص ہار کے ایک پتھر پر فی امان اللہ کے الفاظ کندہ ہونے نے صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 مئی تک جاری رہنے والے کانز فیسٹیول میں دپیکا پڈوکون جہاں جیوری کا حصہ ہیں وہیں مختلف برانڈز کی تشہیر کے لیے فوٹو سیشن بھی کرا رہی ہیں۔ ایسے ہی ایک فوٹو سیشن کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔
اس فوٹو سیشن میں دپیکا نے موتیوں اور مختلف رنگ کے پتھروں پر مشتمل ہار پہن رکھا ہے۔ ہار کے ایک شفاف پتھر پر فی امان اللہ کے الفاظ کندہ ہیں جس کا ترجمہ ہے ’’اللہ کی امان میں رہیں‘۔ ان الفاظ کو زوم کرکے دیکھا جا سکتا ہے۔
کسی مداح نے ہار کو زوم کرکے پتھر پر کندہ الفاظ کی تصویر کو وائرل کردیا جو جنگل کی آگ کی طرح تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پھیل گئی اور صارفین نے تعریفوں کے پُل باندھ دیئے۔
یہ ہار سابیا ساچی نے قدیم بھارت کی مہارانیوں کے زیورات کی طرز پر تیار کیا تاہم اس میں مشرق وسطیٰ اور عرب ثقافت کو بھی ظاہر کیا گیا ہے۔ اس ہار میں موتی، ہیرے اور پتھر جڑے ہیں اور انہی میں سے ایک شفاف پتھر پر فی امان اللہ کندہ ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : ’ہمارا ریپ بند کرو ‘ کانز فلم فیسٹیول یوکرینی خاتون کے احتجاجی نعروں سے گونج اُٹھا
بالی وڈ کی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی معروف ڈیزائنر سابیا ساچی کا تیار کردہ عروسی جوڑا اور جیولری پہنی تھی جب کہ مریم صفدر کے بیٹے جنید صفدر کی اہلیہ کا عروسی لباس بھی سابیا ساچی نے ڈیزائن کیا تھا۔
واضح رہے کہ 17 مئی سے شروع ہونے والے کانز میلے میں امریکا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، اسپین، بھارت اور پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک کی اداکارائیں بھی جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔