شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے پر خواتین سمیت 11افراد گرفتار

ملزمان سے ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا


ویب ڈیسک May 22, 2022
گرفتار کیے گئے ملزمان کی تصویر۔

ISLAMABAD: راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے میں شادی کی تقریب میں رقص و سرود کی محفل سجانے والے 4مرد اور 7خواتین کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان سے ساؤنڈ سسٹم برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں جمیل، دلاور اور دیگر شامل ہیں۔

ایس پی صدر کا کہنا تھا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں