- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول جاری کردیا
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
ہمارے لانگ مارچ کا ریکارڈ کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا، فضل الرحمان

ہمارے لانگ مارچ کا ریکارڈ کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا، مولانا فضل الرحمان۔ فائل فوٹو
پشاور: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، کروڑ لوگ بھی کھڑے ہوں تو یہ لاش زندہ نہیں ہوسکتی۔
قبائلی مشران اور تاجروں کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی اور قومی معاملات میں عوام کی شراکت کی بات ہوتی ہے، دنیا میں اگر کمزور ہے تو وہ جمہوریت ہے، پوری دنیا میں کمزور قوموں کے حقوق پامال ہوتے ہیں، جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا ہوں گے،عالمی قوتیں چاہتیں ہیں ہم تقسیم درتقسیم ہو جائیں۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ میں نے کہا قبائل کے 19 نمائندے ہیں، 15 میرے ساتھ ہیں، مجھے کہا گیا آپ تو قبائل کے نمائندے نہیں آپ کیوں قبائل کی بات کرتے ہیں، جب نواز شریف کی حکومت تھی میں اس وقت بھی قبائلی علاقوں کے عوام کیلئے لڑا، سابق فاٹا کی 125 سالہ حیثیت کو تبدیل کیا گیا، جن لوگوں نے قبائلی علاقوں کو ضم کیا وہ بھی آج پریشان ہیں، یہاں پر ظلم کیا گیا آج تمام قبائل پریشان ہیں جو بے گھر ہوئے ان کو گھر نہیں ملا، قبائلی بتا دیں فاٹا کے فنڈ کہاں خرچ ہوئے، 5 سال گزر گئے انضمام کے سے ہوا کیا ترقی ہوئی، ظلم اور زیادتی صرف ایک قوم کے ساتھ کیوں ہورہی ہے، قبائلی عوام کی ترقی کیلئے مزید اقدامات ضروری ہیں، بے گھر ہونے والے قبائلیوں کو چھت کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، قبائلی عوام کی آوار حکومت کو پہنچاؤں گا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ہم نے جلسوں میں کہا تھا کہ ہم حکومت کو سنبھال لیں گے اور سنبھال بھی لی، 4 سال کی خرابی چار دن میں نہیں سدھر سکتی ہے، پاکستان کی معیشت کو تباہ کردیا گیا ملک دیوالیہ ہوچکا ہے بڑا چیلنج ہے، یہ ملک ہم سب کا ہے، مشکل حالات میں سب کو ایک ہونا ہوگا، چین نے کہا ہے کہ دنیا اپ کا ساتھ دینا چاہتی ہے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہمارے لانگ مارچ کا ریکارڈ کسی کا باپ نہیں توڑ سکتا، تحریک انصاف کے لانگ مارچ کی کوئی اہمیت نہیں ہے، یہ لوگ اسلام آباد مکھیاں مارنے آئیں گے، سیاسی لحاظ سے عمران خان ایک لاش ہے، کروڑ لوگ بھی کھڑے ہوں تو یہ لاش زندہ نہیں ہوسکتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔