- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدرابراہیم رئیسی دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
بلاول بھٹو یاسین ملک کا کیس لڑنے میں مدد کریں، اہلیہ مشعال ملک
اسلام آباد: معروف کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی جیل میں قید ان کے شوہر کو زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی اور 25 مئی کو انہیں یک طرفہ طور پر سزا سنائے جانے کا امکان ہے، وزیر خارجہ بلاول ان کا کیس لڑنے میں مدد کریں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کشمیری رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارتی جیل میں قید ان کے شوہر کی رہائی کے لیے سیکریٹری جنرل یو این او کو فوری خط لکھا جائے، کل جنیوا انسانی حقوق کانفرنس میں اپیل جمع کرانے کا آخری دن ہے۔
مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری یاسین ملک کا کیس لڑنے میں مدد فراہم کریں، وقت بہت کم ہے کیوں کہ یاسین ملک کے وکیل راجہ طفیل کو اچانک برین ہیمریج ہوگیا ہے اور بھارتی عدالت نے 25 تاریخ کو سزا سنانے کی پوری تیاری کر لی ہے۔
کشمیری رہنما کی اہلیہ مشعال ملک نے مزید کہا کہ بھارتی فلموں میں یاسین ملک کو ولن اور سب سے بڑا ظالم دکھایا جا رہا ہے جب کہ دوسری جانب ہماری شادی کو 13 سال ہونے کے باوجود خاندان کو ایک ساتھ رہنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
مشعال ملک نے مطالبہ کیا کہ جس طرح کلبھوشن کو اہل خانہ سے ملوایا گیا اسی طرح مجھے بھی یایسن ملک سے ملنے کی اجازت دی جائے، یاسین ملک کو تو قیدیوں کو حاصل حقوق بھی نہیں مل رہے۔
کشمیری رہنما کی اہلیہ نے مزید کہا کہ ہمیں کیس لڑنے کی اجازت نہیں دی جارہی اس لیے وزیر خارجہ بلاول بھٹو یاسین ملک کا کیس بین الاقوامی عدالت میں لے کر جائیں، حکومت پاکستان یاسین ملک کے عدالتی استحصال پر درخواست دائر کرے۔
پریس کانفرنس سے یاسین ملک کی کم سن بیٹی رضیہ سلطانہ نے بھی خطاب کیا اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے اپیل کی کہ میرے بابا یاسین ملک کا مسئلہ دیکھیں، وہ کشمیری رہنما ہیں اس لیے بھارت انھیں مارنا چاہتا ہے۔
پریس کانفرنس سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزرا کو یاسین ملک کی گرفتاری اور اسیری سے متعلق ہر سطح پر آواز اُٹھانے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ 19 مئی کو بھارتی عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے رہنما یاسین ملک کو دہشت گردی فنڈنگ کیس میں مجرم قرار دیا تھا اور اگلی سماعت 25 مئی کو ہے جس میں ممکنہ طور پر سزا سنائی جائے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔