ن لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی مستعفی ہوگئے

ویب ڈیسک  اتوار 22 مئ 2022
پہلا استعفی آگیا ہے جلد مسلم لیگ ن کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی (فوٹو : فائل)

پہلا استعفی آگیا ہے جلد مسلم لیگ ن کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی (فوٹو : فائل)

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے منحرف رکن پنجاب اسمبلی فیصل نیازی نے استعفی دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حلقہ پی پی 209 خانیوال سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی فیصل خان نیازی اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوگئے۔

فیصل خان نیازی نے اپنا استعفی سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو پیش کردیا۔ فیصل خان نیازی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سے بہت پہلے راستے جدا کرچکا ہوں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی نے کہا کہ پہلا استعفی آگیا ہے جلد مسلم لیگ ن کے مزید اراکین بھی مستعفی ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔