- انگلینڈ کرکٹ بورڈ کی مایہ ناز کھلاڑی عادل رشید کو حج کی پیشگی مبارکباد
- ایم کیو ایم کی کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست
- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے رات کی لوڈشیڈنگ ختم کردی
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
طالبان حکومت کے وزیر خارجہ کی امریکی مندوب سے قطر میں ملاقات

ملاقات قطر کے دارلحکومت دوحہ میں ہوئی، فوٹو: فائل
دوحہ: امریکا کے خصوصی مندوب ٹامس ویسٹ اور طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی اور ملک کے موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب ٹامس ویسٹ نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن و امان، لڑکیوں کی تعلیم اور خواتین کی ملازمتوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ افغان عوام کے لیے امدادی پیکیجز کی فراہمی کے طریقہ کار پر بھی گفتگو کی گئی۔
یہ خبر پڑھیں : طالبان نے لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز پھر بند کر دیئے
ملاقات میں امریکا کے خصوصی مندوب نے طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی کو بتایا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولوں کی بندش اور خواتین کی ملازمتوں پر واپسی سے متعلق فیصلوں کی عالمی سطح پر مخالفت کی جا رہی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں : لڑکیوں کے سیکنڈری اسکول کھولنے سے متعلق اچھی خبر جلد سنائیں گے، طالبان
اس موقع پر طالبان حکومت کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بتایا کہ لڑکیوں کی سیکنڈری اسکولوں میں انتظامات کو اسلامی تعلیمات اور افغان روایات کے قالب میں ڈھالا جا رہا ہے جس کے بعد جلد ہی اسکول کھلنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ طالبان حکومت نے مارچ کے ماہ میں سیکنڈری اسکولوں کو کھلنے کے چند گھنٹے بعد ہی دوبارہ بند کرنے کا حکم دیا تھا اور تاحال اسکول بند ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔