- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
- جوائن کرنے کے چند ماہ بعد ہی اکثر لوگ ملازمت کیوں چھوڑ دیتے ہیں؟
تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم، منگلا ڈیم میں صرف دو دن کا پانی رہ گیا
راولپنڈی: تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم جب کہ منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف دو دن کا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شدید گرمی اور لوڈشیڈنگ کے بعد کاشتکاروں اور دیہی علاقوں میں رہنے والے عوام کے لئے ایک اور بری خبر یہ ہے کہ تربیلا ڈیم ڈیڈ لیول پر پہنچ چکا ہے اور دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہو گیا۔ رواں سال 5 ماہ میں تربیلا ڈیم دوسری مرتبہ ڈیڈ لیول پر پہنچا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی علاقہ جات میں درجہ حرارت گر گیا ہے اور برف پگھلنے کا عمل سست ہے، جس کے بعد تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوچکا ہے جب کہ منگلا ڈیم بھی ڈیڈ لیول کے قریب ہے، منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف ایک لاکھ ایکڑ فٹ رہ گیا، جس کا مطلب ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف دو دن کا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 68 ہزار کیوسک اور اخراج 78 ہزار کیوسک ہے، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 32 ہزار کیوسک، اخراج 34 ہزار کیوسک ہے، اور آئندہ 48 گھنٹوں میں پانی کا بحران مذید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔