فرانس میں سیاحوں کا طیارہ گر کر تباہ 5 افراد ہلاک

ہلاک افراد میں چار کا تعلق ہی خاندان سے تھا جب کہ پانچواں شخص طیارے کا پائلٹ تھا


ویب ڈیسک May 22, 2022
فرانس میں طیارہ حادثہ(فوٹو فائل)

فرانس کے پہاڑوں میں مسافر بردار طیارے کو حادثہ پیش آگیا، طیارہ گرنے کے باعث تمام مسافر جان کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ حادثہ فرانس کے لیس ایڈریٹس قصبے کے قریب ایلپس پہاڑی سلسلے میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو لے جانے والا طیارہ اڑان بھرنے کے آدھے گھنٹے بعد ہی تکینیکی خرابی کے باعث زمین پر آگرا اور نذر آتش ہوگیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی درجنوں ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر طیارے 'جوڈل ڈی140' کی آگ پر قابو پایا اور ملبے سے پانچ افراد کی لاشیں نکالی ہیں جس میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ریسکیو اہلکاروں کے مطابق ہلاک شدگان میں چار افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ مرنے والا پانچواں شخص جہاز کا پائلٹ ہے۔

فرانسیسی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن حکام کو حادثے کی وجوہات سے متعلق کوئی علم نہیں ہے تاہم اعلیٰ حکام نے طیارہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے