بالی ووڈ کے معروف مسلمان پروڈیوسر محمد ریاض انتقال کرگئے

ویب ڈیسک  اتوار 22 مئ 2022
فوٹو، فائل

فوٹو، فائل

 ممبئی: بالی ووڈ کے نامور مسلمان پروڈیوسر محمد ریاض علالت کے بعد دار فانی سے کوچ کرگئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محمد ریاض کا انتقال ممبئی کے سبربان نامی اسپتال میں ہوا جہاں وہ زیر علاج تھے، وہ ریاست ویسٹ بنگال کے شہر کولکتہ میں پیدا ہوئے اور 74 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ متوفی کی ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے جو اپنی والدہ کے ہمراہ رہ رہے ہیں۔ محمد ریاض نے بھارت کے لیے مشہور فلمیں پروڈیوس کیں جن میں محبوبہ، اپنے پرائے اور وراثت سمیت دیگر شامل ہیں۔

یاد رہے کہ محمد ریاض کے جوڑی سمجھے جانے والے فلم ساز مشہر عالم کا بھی تین سال قبل انتقال ہوا تھا۔ دونوں نے مل کر مشہر ریاض پروڈکشن ہاؤس بھی کھولا اور کئی فلمیں بنائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔