- ڈالر کی قدر میں ڈیڑھ روپے سے زائد کی کمی
- کرپشن ریفرنس: مشیر جیل خانہ جات سندھ کی عبوری ضمانت مسترد
- خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم گرما کی تعطیلات ختم، اسکول کھل گئے
- شکر کے 75 برس
- متحدہ عرب امارات میں ریت کا طوفان
- مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر شہباز گل کو نوٹس
- کراچی سمیت سندھ بھر میں کل رات سے بارشوں کا امکان
- نینسی پلوسی کے بعد امریکی قانون سازوں کا ایک اور وفد تائیوان پہنچ گیا
- بھارت کے یوم آزادی پر مقبوضہ کشمیر میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے
- حالیہ بارشوں اور سیلاب سے لائیو اسٹاک کو شدید نقصان
- ملک میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے
- کمزور حریف کا شکار، پاکستانی پیس ہتھیار تیار
- نمیبیا کے قلندرز
- وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک گفتگو، دورۂ پاکستان کی دعوت
- پب جی مفت کھیلنے کے اعلان کے بعد یومیہ 80 ہزار کھلاڑیوں کا اضافہ
- ایمازون نے 13000 پاکستانی سیلرز اکاؤنٹس معطل کردیے
- خنزیر کی جلد سے بنے قرنیہ سے 20 افراد کی بینائی بحال
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان
- معاشی مسائل کا حل اکنامک فریم ورک کی تشکیل نو میں پوشیدہ
- چڑیا گھر کا سب سے عمر رسیدہ پینگوئن لومڑی نے مار ڈالا
اسمارٹ فون سے بیزار ہیں تو سِم والا ڈائل فون آزمائیں

تصویر میں ڈائل والا ان اسمارٹ فون ایک خاتون انجنیئر نے بنایا ہے جو کئی دہائی قبل کے ڈائل والے فون کی یاددلاتا ہے۔ فوٹو: اسکائس ایج ویب سائٹ
واشنگٹن: 1990 میں ہوش مند اور باشعور افراد کو سادہ ڈائل فون اکثر یاد آتا ہے اور اب ایک اوپن سورس کوڈ کی بدولت ایسا فون بنایا جاسکتا ہے جو اسمارٹ نہیں ہوتا لیکن اس پر کال وصول یا بھیج کر بات کی جاسکتی ہے۔ اسے ’روٹری ان اسمارٹ فون‘ کا نام دیا گیا ہے۔
اگرچہ اسمارٹ فون ایک چھوٹے طاقتور کمپیوٹر کی صورت میں ہمارے پاس موجود رہتا ہے لیکن اب بھی لوگ ایپ اور اسکرین سے الجھن کے شکار ہوتے ہیں۔ اب ایک خلائی انجنیئر، جسٹن ہاپٹ نے جنہوں نے بہت سادہ فون بنایا ہے جسے آپ آسانی سے جیب میں رکھ کر گھوم سکتے ہیں۔
جسٹن اپنی ویب سائٹ پر لکھتی ہیں کہ ایک جانب تو یہ ٹچ اور ایپس کی جھنجھٹ کے بغیر بنایا گیا ہے اور دوم اسے دیکھ کر 1980 اور 90 کے چرغی والے فون کی یاد تازہ ہوجاتی ہے۔ اس طرح کئی لحاظ سے یہ قدیم اور جدید امتزاج والی ایجاد ہے۔
اس سے قبل بھی جسٹن نے دو سال قبل اس کا سادہ ماڈل پیش کیا تھا لیکن اب نیا ڈیزائن دیکھنے میں دیدہ زیب اور اس میں مشینی گھنٹی لگائی گئی ہے جس کی آواز دور دور تک جاتی ہے اور ساتھ میں سیٹی کی آواز بھی آتی ہے۔
پیتل سے بنی گھنٹی پر سونے اور چاندی کی پرت چڑھا کر اسے خوبصورت بنایا گیا ہے۔ اس میں دو ڈسپلے ہیں جو آگے اور پیچھے ای پیپر کی طرح لگائے ہیں۔ اس میں میکانکی پاور سوئچ بھی ہے اور بہتر سگنل کے لیے ایک چھوٹا اینٹینا بھی لگایا گیا ہے۔
اگرچہ بار بار پلاسٹک کا ڈائل گھمانا ایک پریشان کن مرحلہ ہوسکتا ہے اسی لیے میموری میں آپ دوستوں اور گھروالوں کے فون شامل کرسکتے ہیں۔ اس کے بعد دو مرتبہ ڈائل گھمانے سے ہی ازخود ڈجیٹل فون کی طرح آپ کا رابطہ ہوجائے گا۔ لیکن اسے استعمال کرنے والے افراد نے کہا ہے کہ فون ڈائل کرنے سے انہیں خوشی ملتی ہے۔
فی الحال ڈائل والا پاکٹ فون ایک کٹ کی صورت میں فروخت ہورہا ہے جس کی قیمت 390 ڈالر رکھی گئی ہے اور اس کی تفصیلات https://www.skysedge.com/unsmartphones/ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔