جب ملک ترقی کرنے لگتا ہے فتنہ خان جھتہ لیکر پاکستان پر حملہ آور ہوجاتا ہے، مریم نواز

ویب ڈیسک  اتوار 22 مئ 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ سے متعلق اعلان پر کہا ہے کہ جب بھی ملک ترقی کرنے لگتا ہے فتنہ خان اپنا جھتہ لیکر پاکستان پر حملہ آور ہوجاتا ہے۔ 

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ 22 کروڑ عوام کی تقدیر کے فیصلے جھتوں و فتنہ بازوں کے ہاتھوں میں نہیں دے سکتے، اب پاکستان دشمنی کے خلاف ڈٹ جانے کا وقت آگیا ہے ڈٹ جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا اور کہا کہ ملکی خودمختاری کے لیے جتنا وقت بھی اسلام آباد میں رہنا پڑا رہیں گے، ہم جان کی قربانی دینے کے لیے بھی تیار ہیں فوج سے کہتا ہوں وہ نیوٹرل رہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔