- امریکا؛ 8 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا
- مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا
- ایک منٹ میں 40 امریکی صدور کی شناخت کرنے کا نیا ریکارڈ
- ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم
- واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا
- خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم
- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور میں 13 ماہ کی بچی گھر کے باہر سے اغوا، ویڈیو وائرل
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
- اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں عمران خان کے ساتھی اثر انداز ہوئے، نئی رپورٹ
- مودی نے حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
- بجلی بحران؛ دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری
ایران میں القدس فورس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ

ایرانی فدس فورس(فوٹو فائل)
تہران: ایران میں سپاہ پاسداران کے کمانڈر کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے کمانڈر کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ دارالحکومت تہران کے ڈاؤن ٹاؤن میں پیش آیا، جہاں حملہ آوروں نے کمانڈر حسن صیاد خدایاری کو ان کے گھر باہر فائرنگ کرکے قتل کیا۔
ایرانی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مقتول فوجی کمانڈر سپاہ پاسداران کی قدس فورس میں کرنل کے عہدے پر تعینات تھے اور شام کی جنگ میں شریک تھے۔
ترجمان سپاہ پاسداران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے اتوار کی سہ پہر کرنل حسن کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ گھر کے سامنے اپنی گاڑی میں سوار تھے۔
ترجمان کے مطابق ایرانی کمانڈر کو پانچ گولیاں لگیں جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان سپاہ پاسداران نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ کرنل کی ٹارگٹ کلنگ میں انقلاب مخالف اور عالمی اسکتبار سے منسلک افراد ملوث ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں عالمی اسکتبار کا لفظ ریاست ہائے متحدہ امریکا کےلیے استعمال کرتا ہے۔
ایک اور بیان میں ایران کی وزارت انٹیلی جنس اور سپاہ پاسداران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی ’موساد‘ سے منسلک ٹیم کو پکڑا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔