امریکی خاتون نے 82 برس کی عمر میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کرلی

ویب ڈیسک  پير 23 مئ 2022
فوٹو فائل

فوٹو فائل

  واشنگٹن: امریکی خاتون نےاعلیٰ تعلیم کا خواب 82 برس کی عمر میں گریجویشن کی ڈگری حاصل کرکے پورا کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ سے تعلق رکنے والی معمر خاتون مائی بالی کا بزنس مینجمنٹ کے شعبے میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا خواب برسوں بعد پورا ہوگیا۔

معمر خاتون سند یافتہ نرس ہیں جنہوں نے 82 سال کی عمر میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی ہے تاکہ بزنس مینجمنٹ کی تعلیم کی مدد سے اپنے ایونٹ پلاننگ کے کاروبار کو مزید منافع بخش بناسکیں۔

بالی نے کچھ برس قبل اعلیٰ تعلیم کے حصول کےلیے یونیورسٹی میں داخلہ لیا اور اب 82 ویں سالگرہ کے روز اپنی بیچلرز کی ڈگری حاصل کرکے ثابت کردیا کہ تعلیم حاصل کرنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔