- چینی کمپنی کراچی میں نئی بس سروس کا جلد آغاز کرے گی، شرجیل انعام میمن
- کے الیکٹرک نے رات کی لوڈشیڈنگ ختم کردی
- فتح جنگ میں گھریلو ناچاقی پر باپ نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون کے مہینے میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
- کراچی پورٹ پر نمک کی آڑ میں آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
ابرار الحق نےگانا چوری کرنے پر کرن جوہرکو قانونی چارہ جوئی کی دھمکی دے دی

کرن جوہر کے دھرما پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے نئی فلم میں پاکستانی گلوکار کا مشہور گانا کاپی کیا گیا ہے(فائل فوٹو)
کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار ابرارالحق نے بھارتی فلم میں اپنا مشہور گانا ’نچ پنجابن ‘اکاپی کیے جانے پر بالی ووڈ کے نامور پروڈیوسر کرن جوہر پر اظہارِ برہمی کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق دھرما پروڈکشن نے اتوار کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر فلم، جگ جگ جیو کا ٹریلر ریلیز کیا جس میں ابرارالحق کا 2002 میں ریلیز ہونے والا مشہور گانا ’’نچ پنجابن ‘‘چوری کیا گیا ہے۔
جیسے ہی ابرارالحق کو معلوم ہوا کہ ان کا مشہور گانا نچ پنجابن بالی ووڈ کی آنے والی ایک نئی فلم میں کاپی کیا گیا ہے تو گلوکار نے فلم کے پروڈیوسر کرن جوہر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئےانہیں اپنےٹوئٹر پیغام میں ٹیگ کیا۔
A family is built on love, laughter, tears, forgiveness and togetherness!💕
Experience all of it at the same time with this special parivaar and their reunion filled with surprises! #JJJTrailer out now – https://t.co/53AxhNwp3k#JugJuggJeeyo coming to cinemas on 24th June!— Dharma Productions (@DharmaMovies) May 22, 2022
ابرارالحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ’’ میں نے کسی بھی بھارتی فلم کو اپنے گانے کے حقوق فروخت نہیں کیے، میں اپنے گانے کو بھارتی فلم میں استعمال کیے جانے پر ہرجانے کے لیے کورٹ جانے کا حق محفوظ رکھتا ہوں‘‘۔
I have not sold my song “ Nach Punjaban” to any Indian movie and reserve the rights to go to court to claim damages. Producers like @karanjohar should not use copy songs. This is my 6th song being copied which will not be allowed at all.@DharmaMovies @karanjohar — Abrar Ul Haq (@AbrarUlHaqPK) May 22, 2022
گلوکار نے مزید کہا کہ ’’کرن جوہر جیسے پروڈیوسر کو میرا گانا کاپی نہیں کرنا چاہیے تھا، یہ میرا چھٹا گانا کاپی کیا جارہا ہے، جس کی ہرگز اجازت نہیں دوں گا‘‘۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی پاکستانی گانے کاپی کرنے پر بالی ووڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ردِعمل دیئے ۔
First Boohay Bariaan by Hadiqa Kiani now this. Why is it so difficult for some of these Bollywood musicians to come up with original tunes? #NachPunjaban https://t.co/5wxQ62fAcj
— Mahwash Ajaz 🇵🇰 (@mahwashajaz_) May 22, 2022
ایک صارف نے لکھا کہ’’ حال ہی میں حدیقہ کیانی کا گانا ‘ بوہے باریاں’ اوراب یہ، بالی وڈ موسیقاروں کے لیے اصل دھنیں نکالنا اتنا مشکل کیوں ہے‘‘۔
واضح رہے کہ کرن جوہر کے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے بننے والی فلم ’’جگ جگ جیو‘‘ میں ورن دھون،انیل کپور، کیارہ ادوانی اور نیتو سنگھ اداکاری کرتے نظر آئیں گے۔
دوسری جانب بھارتی انٹرٹینمنٹ ایجنسی ’مووی باکس‘ نے ابرار الحق کی جانب سے لگائے گئے چوری کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ٹی سیریز کی جانب سے جُگ جُگ جیو میں نچ پنجابن کوشامل کرنے کے لیے باضابطہ طورپر لائسنس دیا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔