- شہباز شریف نے 10 ماہ میں معیشت اور جمہوریت کو تباہ کردیا، عمران خان
- پی ایس ایل 8 ، دھاک بٹھانے کیلیے کرکٹرز کی بے تابی بڑھنے لگی
- پچز کی حالت سدھارنے کیلیے غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات لینے پرغور
- ’’کبھی کبھار وہاب ریاض کی بولنگ خراب ہوجاتی ہے‘‘
- شمالی وزیرستان؛ سیکورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگرد ہلاک
- بورڈ چاہتا ہے پہلے معافی مانگوں پھرکمنٹری کیلیے درخواست دوں، رمیز کا دعویٰ
- بگ بیش لیگ؛ وکٹ کیپر نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ تبدیل کرنے پر مجبور کردیا
- شعیب ملک آج کیریئر کا 500 واں ٹی20 میچ کھیلیں گے
- بوبی نامی کتا دنیا کا عمر رسیدہ کتا قرار
- سویا بین کولیسٹرول کو 70 فی صد تک کم کرسکتا ہے، تحقیق
- معدوم شدہ ڈوڈو پرندے کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے خطیر رقم مختص
- گوانتاناموبے میں قید پاکستانی شہری ماجد خان کو رہا کردیا گیا
- وزیراعظم نے آل پارٹی کانفرنس طلب کرلی، عمران خان کو بھی شرکت کی دعوت
- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی
- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
ڈاکٹر سعید اختر پی کے ایل آئی کے چئیرمین مقرر

وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال کرنے کا باضابطہ حکم جاری کردیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے گردے اور جگر کے ہسپتال پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر (پی کے ایل آئی) کے بارے میں بڑے فیصلوں کا اعلان کردیا۔
وزیراعظم نے پی کے ایل آئی کا بورڈ بحال کرنے کا باضابطہ حکم جاری کرتے ہوئے ڈاکٹر سعید اخترکو امریکہ سے واپس بلا کر پھر پی کے ایل آئی کا چئیرمین مقرر کردیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ روز پی کے ایل آئی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کی تھی۔ ڈاکٹر سعید اختر شہبازشریف کے جذبہ دلانے پر امریکہ سے سب کچھ چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔ چار سال قبل ڈاکٹر سعید اختر عدالتی کارروائی اور دیگر مسائل کے بعد امریکہ واپس لوٹ گئے تھے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ڈاکٹر سعید اختر کو واپس لانے میں ذاتی طور پر کردار ادا کیا۔
پی کے ایل آئی گردے اور جگر کی پیوند کار ی کا جدید ترین اور عالمی معیار کا حامل اولین ادارہ ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بطور وزیراعلی یہ منصوبہ جگر اور گردے کے مریضوں کو بیرون ملک علاج کے مہنگے اخراجات اور سفری دقتوں سے بچانے کے لئے بنایا تھا۔ عمران خان حکومت میں اس منصوبے کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایاگیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔