پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین منتخب

ویب ڈیسک  پير 23 مئ 2022
 بطور چئیرمین کسی کے ساتھ  بد اخلاقی اور زیادتی نہیں کروں گا، نور عالم۔ فوٹو:فائل

بطور چئیرمین کسی کے ساتھ بد اخلاقی اور زیادتی نہیں کروں گا، نور عالم۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نئے چئیرمین کے انتخاب کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں تحریک انصاف کے ناراض رہنما نور عالم خان پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چئیرمین منتخب ہوگئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے نور عالم خان کا نام بطور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تجویز کیا تھا، جب کہ وزیر سیفران سنیٹر طلحہ محمود نے ان کے نام کی تائید کی۔

دوسری جانب نور عالم خان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی صدارت سنبھالنے کے بعد کہا ہے کہ بطور چئیرمین کسی کے ساتھ  بد اخلاقی اور زیادتی نہیں کروں گا، آڈیٹر جنرل آفس 5 کروڑ سے زائد کے آڈٹ پیراز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں لائیں، اور 5 کروڑ سے کم کے آڈٹ پیراز ڈی اے سی میں سیٹل کیے جائیں، میں احتساب اور قانون کی بالادستی پہ یقین رکھتا ہوں، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی احتساب کا بھی احتساب کرے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔