فلسطینی طالبہ کا تقریبِ تقسیم اسناد میں امریکی وزیر خارجہ سے ہاتھ ملانے سے انکار

ویب ڈیسک  پير 23 مئ 2022
طالبہ نے اسٹیج پر موجود دیگر مہمانوں سے ہاتھ ملایا، فوٹو: ویڈیو گریب

طالبہ نے اسٹیج پر موجود دیگر مہمانوں سے ہاتھ ملایا، فوٹو: ویڈیو گریب

 واشنگٹن ڈی سی: امریکا کی ایک یونیورسٹی کی تقریب تقسیم اسناد میں فلسطینی طلبا نے اپنے ملک کا پرچم لہرا کر احتجاج کیا جب کہ ایک طالبہ نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کی جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں گریجویشن تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن تھے جو اسٹیج پر کامیاب طلبا سے ہاتھ ملا رہے تھے اور مبارک باد دے رہے تھے۔

https://twitter.com/bani_basel/status/1528306643187941376?s=20&t=pzsnfNE0OzkW7umdcbwwcg

اسناد لینے والوں میں فلسطینی طلبا بھی شامل تھے جنھوں نے اپنے ملک میں اسرائیلی مظالم کے خلاف کے احتجاج کے لیے انوکھا طریقہ اپنایا۔ تقریباً 6 فلسطینی طلبا اپنا قومی پرچم ساتھ لائے تھے اور اسے ڈگری لیتے ہوئے لہرایا۔

اسی طرح ایک فلسطینی طلبہ نوران الحمدان اپنا قومی پرچم لہراتی اسٹیج پر آئیں اور ڈگری وصول کی، اسٹیج پر موجود افراد سے تو مصافحہ کیا لیکن جب امریکی وزیر خارجہ سے ملنے کی باری آئی تو طالبہ نے ہاتھ نہ ملایا اور کچھ سناتی ہوئی آگے بڑھ گئیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیلی فورسزکی فائرنگ سے الجزیرہ کی خاتون صحافی شہید 

یونیورسٹی طلبا نے اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی خاتون صحافی شیریں عاقلہ کی تصاویر بھی اُٹھا رکھی تھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔