خیبرپختونخوا کے 35 اضلاع میں انسداد پولیو مہم جاری

ویب ڈیسک  پير 23 مئ 2022
والدین پولیوٹیموں سے تعاون کریں اوربچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلوائیں، کوآرڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر:فوٹو:فائل

والدین پولیوٹیموں سے تعاون کریں اوربچوں کوپولیوسے بچاؤ کے قطرے پلوائیں، کوآرڈینیٹرایمرجنسی آپریشن سینٹر:فوٹو:فائل

 پشاور: خیبرپختونخواکے 35 اضلاع میں 5 روزہ انسدادپولیو مہم  کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔

کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹرعبدالباسط کے مطابق 5 روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران  خیبرپختونخوا کے 35 اضلاع میں 72 لاکھ85 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کے لئے 30ہزار 981 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

کوآرڈینیٹر عبدالباسط نے مزید بتایا کہ انسداد پولیو مہم کی ٹیموں میں  27 ہزار 763موبائل، 1ہزار908فکسڈ، 1ہزار161ٹرانزٹ اور 149رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لئے 40ہزار پولیس اہلکاروں تعینات کئے گئے ہیں۔ کوآرڈینیٹر ایمرجنسی آپریشن سینٹرعبدالباسط نے والدین سے کہا کہ پولیو ٹیموں کا ساتھ دیں اوراپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرورپلوائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔