- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلہ، 95 افراد ہلاک
- راولپنڈی: شادی ہال میں فائرنگ سے دلہن زخمی
- مارگلہ ہلز پر سگریٹ نوشی اور شاپر لے جانے پر پابندی
- ایران کا حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتار ہزاروں افراد کو عام معافی دینے کا اعلان
- ایم کیو ایم کا بلدیاتی الیکشن کیخلاف 12 فروری کو دھرنے کا اعلان
- تحریک انصاف نے خیبرپختونخوا انتخابات کے لیے تیاری شروع کردی
- باجوہ صاحب کا غلطی کا اعتراف کافی نہیں، عمران خان کو سیاست سے باہر نکالنا ہوگا، مریم نواز
- پاکستان پہلی بار گھڑ سواروں کی نیزہ بازی کے عالمی کپ کیلیے کوالیفائر مقابلوں کی میزبانی کرے گا
- سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر ملازمت حاصل کرنے والا اہلکار برطرف
- محکمہ انسداد منشیات کی کارروائیاں؛ منشیات کی بھاری مقدار تحویل میں لے لی
- کراچی میں گرمی کی انٹری، پیر کو درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی
- اڈیالہ جیل انتظامیہ نے شیخ رشید کیلیے گھر سے آیا کھانا واپس بھیج دیا
- لاہور سفاری پارک میں منفرد قسم کا سانپ گھر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گیا
- طلبہ یونین پر پابندی کا 39 واں سال، سندھ میں بحالی کا معاملہ پیچیدہ
- ڈوپامائن بڑھانے والی دوا، ڈپریشن کی اعصابی سوزش کو ختم کرسکتی ہے
- ایک گیلن پانی سے ٹھنڈا ہونے والا ایئرکنڈیشننگ خیمہ
- انسانوں کے ساتھ مل کر مچھلیوں کا شکار کرنے والی ڈولفن
- جیل بھرو تحریک شروع کریں، آپ کا علاج میں کروں گا، رانا ثنا اللہ
- آئی ایم ایف ہر شعبے کی کتاب اور ایک ایک دھلے کی سبسڈی کا جائزہ لے رہا ہے، وزیراعظم
- بھارت میں ٹرانس جینڈر جوڑے کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع
کیا وزیراعظم شہباز شریف نے کنگنا رناوت کیلئے تعریفی ٹوئٹ کی تھی؟

کنگنا رناوت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے خوب چرچے ہو رہے ہیں(فائل فوٹو)
ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہو رہے ہیں۔
اس اسٹوری کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے کئے گئے ایک پیغام کا اسکرین شاٹ شیئر کیا گیا ہے جو سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث بنا ہوا ہے۔
اس پیغام میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کی جانب سے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی صلاحیتوں کو خاصا سراہا گیا ہے اور ان کی آنے والی فلم دھاکڑ میں ان کی بہترین کارکردگی کے لئے تعریفی کلمات کہے گئے ہیں۔
لیکن یہاں قابلِ غور بات یہ ہے کہ کیا واقعی مشکل ملکی صورتحال سے نبردآزما وزیراعظم پاکستان کے پاس اتنی فرصت ہے کہ وہ بھارتی اداکارہ کی پرفارمنس دیکھ کرپھرسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ان کے لئے تعریفی کلمات بھی کہیں گے؟
This account @RameezRajaLive impersonating the Prime Minister of Pakistan has deleted his Tweets but still able to tweet. @Twitter must not verify such accounts & block them permanently.
Pakistani agencies are going to proceed and take action accordingly. @elonmusk pic.twitter.com/S9BRAxFlHS
— Abubakar Umer (@abubakarumer) May 20, 2022
تاہم اگر اس ٹوئٹ پر غور کیا جائے تو شہبازشریف کے نام سے اس مصدقہ اکاؤنٹ کا ہینڈل ‘رمیزراجہ لائیو’ دیکھ کر اندازہ کیا جا سکتا ہے کہ یہ ایک فیک اکاؤنٹ ہے۔ مزید تسلی ڈیجیٹل میڈیا کے لیے وزیراعظم کے فوکل پرسن ابوبکرعمرکی ٹوئٹ سے ہوئی جب انہوں نے وضاحت کی کہ کنگنا کے اسکرین شاٹ میں نظرآنے والا یہ جعلی اکاؤنٹ ہے نہ کہ اصلی۔
Hahahaha he deleted all the #fake tweets & changed the display name back to his real one
Thank you .@RameezRajaLive https://t.co/sxkaHTeyOs pic.twitter.com/65ZVp3xoJw— AK-47™© (@AK_Forty7) May 20, 2022
خیال رہے کہ وزیراعظم کے نام سے منسوب کیا جانے والا یہ جعلی اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا ہے جبکہ شہباز شریف کے فوکل پرسن ابوبکر نے اپنے حالیہ ٹوئٹ میں انکشاف کیا ہے کہ جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ بنانے والے ’رمیز راجہ لائیو‘ نامی ٹوئٹر صارف کو ٹریس کر کے اسے گرفتار کر لیا گیا ہےاور اس کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا جاچکا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔