حکومت نے 700 پی ٹی آئی قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا لیا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  پير 23 مئ 2022
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ سے قبل ہی حکومت نے پی ٹی آئی قائدین اور ورکرز سمیت 700 لوگوں کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ 

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو سہولیات کے بجائے وزیراعظم ہاؤس میں جیم اور سویمنگ پول بنائے جارہے ہیں، اس وقت ملک کا وزیراعظم ضمانت کے اوپر ہے، سب سے بڑے صوبے کا وزیر اعلی ضمانت کے اوپر ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ اس وقت ملک کو حکومت کی وجہ سے ہزیمت کا سامنا ہے، ہندوستان روس کے ساتھ ڈیل کردی، یہی ڈیل ہمیں نہیں کرنے دی اور ہماری حکومت فارغ کردی گئی، یہ کچھ بھی ہوسکتا ہے آزادی نہیں ہوسکتی، سب سے اہم بات یہ ہے کہ ہم اپنی آزادی واپس حاصل کرلیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو اختیار دیا جائے کہ وہ اپنا فیصلہ خود کریں، اگر ہم آزادی مارچ نہ کرتے تو ہمیں خدشہ ہے کہ ہماری آزادی ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے گی، وزیر داخلہ پر درجنوں مقدمات درج ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔