- ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کو برطرف کیا جائے، حافظ نعیم الرحمان
- لنکن ٹیم پر کورونا کے وار، دوسرے ٹیسٹ سے قبل 3 کھلاڑی کوویڈ میں مبتلا
- مردان میں پولیس چوکی پر بم حملے میں اہلکار شہید ہوگیا
- دعا کریں تیل کی قیمت کم اور بجلی سستی ہو تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے، وزیراعظم
- فوجی جوان نے بجلی کے کھمبے سے چپکے شخص کی جان بچالی
- پنجاب اسمبلی؛ پی ٹی آئی کے 5 نئے ارکان نے حلف اٹھا لیا
- گھریلو تنازع پر کبڈی کھلاڑی میدان میں قتل
- کورونا کے 9 مریض انتقال کرگئے،مثبت کیسزکی تعداد872 ہوگئی
- ن لیگ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا
- کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا اسکول بند
- الیکشن کمیشن؛ وزیراعلیٰ پنجاب کا مفت بجلی پروگرام 17 جولائی تک معطل
- برطانیہ میں 44 وزرا اورمشیر مستعفی،وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ
- وزیراعظم نے اسلام آباد میں گرین اور بلیو لائنز بس سروس کا افتتاح کردیا
- کراچی میں ڈاکو راج، ایک گھنٹے میں 6 وارداتیں، شہری قتل، 5 زخمی
- دعا زہرا کے شوہرظہیرکو 14 جولائی تک حفاظتی ضمانت مل گئی
- اس جھینگے کے سر پر قدرتی ہیلمٹ اسے صدماتی امواج سے بچاتا ہے
- سانس کے انفیکشن کی روایتی چینی دوا کے مزید سائنسی ثبوت مل گئے
- تخریب کاری کی اطلاع پر رینجرز کی بھاری نفری کا ملیر جیل میں آپریشن
- عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
- درآمدات پر پابندی غلط فیصلہ تھا، وزیر تجارت کا اعتراف
عمران خان نے امریکا سے نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

—فائل فوٹو
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ’رجیم چینج سے متعلق سازش‘ کے پس منظر میں واشنگٹن سے امریکی نائب وزیر خارجہ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی نائب وزیر خارجہ نے 7 مارچ کو پاکستانی سفیر سے بات کی اور امریکی عہدیدار نے کہا کہ عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو معاف کردیا جائے گا اور اگلے ہی روز میرے خلاف پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد آگئی۔
سابق وزیر اعظم نے ‘سی این این’ کی نیوز اینکر کو بتایا کہ 22 کروڑ عوام کے منتخب وزیرا عظم کو سازش کے ذریعے ہٹایا گیا اور سائفر کو کابینہ میں پڑھ کر سنایا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی میں بھی امریکی دھمکی کا معاملہ اٹھایا گیا، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ میرے اچھے تعلق تھے جبکہ موجودہ امریکی صدر جوبائیڈن کے آتے ہی اور افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی قیادت نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔
دوران انٹرویو عمران خان نے سوال اٹھایا کہ ’امریکا نے پاکستان میں رجیم چینج کیوں کرائی؟ رجیم چینج سے پاکستان کے عوام انتہائی غصے کا اظہار کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دورہ روس تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے بہت پہلے طے تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ کسی کو بھی نہیں پتا تھا کہ روس یوکرین پر حملہ کردے گا، میرے دورہ روس کو اینٹی امریکا تاثر دیا گیا، روس سے ہمیں فوجی ساز و سامان خریدنا تھا، ہم نے روس سے سستی گندم اور سستے تیل کے لیے بات کی، دورہ روس سے متعلق ہماری قیادت آن بورڈ تھی جبکہ بھارت امریکا کے قریب ہے وہ بھی روس سے تجارت کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ کسی بھی معاملے میں فوجی حل پر یقین نہیں رکھتے، ہماری پارٹی اگلے انتخابات میں حصہ لے گی اور ہماری پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔