یاسین ملک کوسزا سنائے جانے سے قبل مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2022
بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں کل سزا سنائی جائے گی:فوٹو:فائل

بھارتی جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں کل سزا سنائی جائے گی:فوٹو:فائل

سرینگر: حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں مجرم قراردینے کے خلاف مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو جعلی مقدمے میں سزا دینے کے خلاف مقبوضہ کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پرمکمل ہڑتال ہے۔

مقبوضہ وادی میں دکانیں، کاروباری مراکز اورتعلیمی ادارے بند ہیں اور سڑکیں سنسان  ہیں۔ حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مختلف علاقوں میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

قابض بھارتی فورسزنے کشمیریوں کے احتجاج کو طاقت سے دبانے کے لئے اضافی نفری تعینات کردی اورمتعدد سڑکوں کو رکاوٹیں اورخاردار تارلگا کربند کردیا گیا ہے۔ بھارت کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بہت سے علاقوں میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بھی بند کردی ہے۔

بھارت کی بدنام زمانہ تفتیشی ایجنسی نے جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ کے رہنما یاسین ملک کو دہشتگردی کی معاونت اوردیگرجھوٹے مقدموں میں مجرم قراردیاہے اورانہیں کل سزا سنائی جائے گی۔ یاسین ملک طویل عرصے سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔