- چوہدری پرویزالہیٰ کے گھر کا دوبارہ محاصرہ
- وزیراعظم نے وکی پیڈیا فوری طور پر بحال کرنے کی ہدایت کردی
- کراچی: 20 روز میں جنسی زیادتی کے 5 کیسز رپورٹ؛ 3 بچیاں دوران علاج جاں بحق
- اسٹیل ملزمیں چوری؛ گرفتار کباڑیے کا ملوث پولیس افسران کے ناموں کا انکشاف
- نمک کی آڑ میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
- پی ایس ایل کی تیاریاں؛ پشاور زلمی بدھ سے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس شروع کرے گی
- ترکیہ زلزلہ؛ ماہر موسمیات نے سوشل میڈیا پر 36 گھنٹے قبل ہی خبردار کردیا تھا
- پی ٹی آئی کے مزید 9 سابق ممبران نے پارلیمنٹ لاجز کی رہائش گاہیں خالی کردیں
- اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 7 فلطسینی شہید
- ڈالر بیک فٹ پر آگیا، انٹربینک ریٹ 276 روپے سے نیچے آگئے
- کراچی میں گرمی کی شدت برقرار رہنے کا امکان
- کراچی: 5 اوباش نوجوانوں کی نوعمر لڑکی سے اجتماعی زیادتی
- اردو لغت بورڈ میں ماہرین کی قلت بحران کی شکل اختیار کرگئی
- لاہور ہائیکورٹ نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا
- انتخابات 90 دن سے آگے گئے تو جیل بھرو تحریک شروع کردیں گے، عمران خان
- وزیراعظم کا توانائی کی بچت کیلئے نیکا کو ازسرنو بحال کرنیکا حکم
- كويت؛ 17 سالہ لڑکے نے فلپائنی گھریلو ملازمہ کو زیادتی کے بعد زندہ جلادیا
- پولیس سرپرستی میں اسٹیل ملز کا قیمتی سامان کباڑی کو فروخت کرنے کا انکشاف
- F9 پارک میں خاتون سے زیادتی؛ وقوعہ کی جیوفینسنگ سے ایک ہزار افراد کی فہرست تیار
- ہاتھوں کے گٹھیا کا نیا امید افزا علاج دریافت
ہمایوں سعید نے میگاپراجیکٹ ’صلاح الدین ایوبی‘ کی تیاریاں شروع کردیں

پری پروڈکشن کا کام انتہائی پیشہ ورانہ اور تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے(فائل فوٹو)
کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے سُپر اسٹار ہمایوں سعید نے صلاح الدین ایوبی کی زندگی پرمبنی میگا ڈرامہ سیریزکی تیاری کی ویڈیو شیئر کر دی۔
گزشتہ سال پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف فنکاروں ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، ڈاکٹرکاشف انصاری، احمد فاروق اور ڈاکٹرجنید علی شاہ کی جانب سے ایک تاریخی ڈرامہ سیریز بنانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اب تاریخ عالم کے معروف فاتحین وحکمرانوں میں سے ایک ’’صلاح الدین ایوبی ‘‘کی زندگی پرمبنی میگا ڈرامہ سیریزکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
یہ تاریخی سیریز ترکی کے مشہور ہدایتکار ایمرے کوناک کی زیرِ نگرانی بنائی جائے گی جس میں مسلمانوں کی ثقافت ،خطے پر ان کی فتوحات اور حکمرانی پر مبنی دور کی عکسبندی کی جائے گی۔
اکلی فلمز اورانصاری اینڈشاہ فلمز کے درمیان اسلامی جنگجو سلطان صلاح الدین ایوبی کی زندگی پر مبنی میگا پروڈکشن ڈرامہ سیریل بنانے کا معاہدہ گزشتہ سال ہوا تھا۔
تاہم اب اداکارہمایوں سعید کی جانب سے اس میگا پروڈکشن کی تیاریوں کی ویڈیو اسنٹاگرام پر شیئر کی گئی ہے۔
ہمایوں سعید نے ویڈیو کے کیپشن میں اس بات پر انتہائی خوشی کا اظہارکیا کہ ان کی ٹیم پروڈیوسر ڈاکٹر جنید شاہ اور ڈاکٹر کاشف انصاری ترکی کے ساتھ پاکستان کے اب تک کے سب سے اشتراک صلاح الدین ایوبی سے متعلق اس ڈرامہ پر انتہائی محنت اور مؤثرطریقے کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اس منصوبے سے وابستگی پرفخرکااظہارکرنے والے اداکارنے مزید بتایا کہ ’پری پروڈکشن کا کام انتہائی پیشہ ورانہ اور تیز رفتاری سے کیا جا رہا ہے، اس لیے انشاء اللہ بہت جلد ناظرین یہ سیریز اپنی اسکرین پر دیکھیں گے‘۔
ہمایوں سعید کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بےحد پسند کیا گیا ہے اور مداحوں نے فنکاروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ یہ ڈرامہ سیریز دیکھنے کے بےچینی سے منتظرہیں۔
واضح رہے کہ ڈرامہ کی کاسٹ بھی چند ماہ پہلے ہی فائنل کی جاچکی ہے جس کے مطابق اداکار عدنان جیلانی، فرحان علی آغا، عشنا شاہ اور عائشہ عمر سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
خیال رہے کہ اس تاریخی ڈرامہ سیریز میگا پروجیکٹ کا اعلان کسی حکومت کی جانب سے نہیں بلکہ اس کے ایگزیکٹوپروڈیوسرز ہمایوں سعید اورعدنان صدیقی نے کیا تھا جبکہ پروڈیوسرز میں امریکی ڈاکٹر کاشف انصاری اور کراچی کے ایک ڈاکٹر جنید علی شاہ شامل ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔