پاکستان سے شکست پر سابق بھارتی کرکٹرز کے تن بدن میں آگ لگ گئی

اسپورٹس ڈیسک  منگل 4 مارچ 2014
پلیئرز نے بھرپور پریکٹس نہیں کی، ہلکی پھلکی ٹریننگ سے کبھی اہم میچز نہیں جیتے جاسکتے، سنیل گاوسکر فوٹو: اے ایف پی/فائل

پلیئرز نے بھرپور پریکٹس نہیں کی، ہلکی پھلکی ٹریننگ سے کبھی اہم میچز نہیں جیتے جاسکتے، سنیل گاوسکر فوٹو: اے ایف پی/فائل

ممبئ: ایشیا کپ میں پاکستان کے ہاتھوں اپنی ٹیم کی ایک وکٹ سے شکست پر سابق بھارتی کرکٹرز کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔

سابق کپتان سنیل گاوسکر نے کہاکہ ٹیم کا اس ایونٹ کیلیے ہوم ورک ہی درست نہیں تھا جس کا نقصان اٹھانا پڑا، پلیئرز نے بھرپور پریکٹس نہیں کی، ہلکی پھلکی ٹریننگ سے کبھی اہم میچز نہیں جیتے جاسکتے، پاکستان سے میچ سے قبل ویرت کوہلی اور شیکھر دھون نے پریکٹس میں حصہ ہی نہیں لیا اور اس کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی، سابق وکٹ کیپر نیان مونگیا نے کہا کہ ٹاپ آرڈر حد سے زیادہ خود اعتمادی کا شکارہوگیا تھا اس لیے ناکامی کا سامنا کرناپڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔