- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور؛ 13 ماہ کی بچی جنت گھر کے باہر سے اغوا
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
- اداروں کے خلاف مہم کی ماسٹر مائنڈ بشریٰ بی بی ہیں، مریم اورنگزیب
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار
- رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات میں عمران خان کے ساتھی اثر انداز ہوئے، نئی رپورٹ
- مودی نے حیدرآباد دکن کا نام بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیدیا
- کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش
- بجلی بحران؛ دس عدد ایل این جی کارگوز منگوانے کیلیے ٹینڈر جاری
- راجن پور میں مسافر بس میں خاتون کیساتھ زیادتی، کنڈیکٹر گرفتار
- کامن ویلتھ گیمز؛ پاکستانی ویمن کرکٹرز کا ڈوپ ٹیسٹ نہ کرنے کا فیصلہ
- شاہین شاہ آفریدی کے پی پولیس کے خیرسگالی سفیر مقرر
- امام الحق کا سمر سیٹ کاؤنٹی کے ساتھ معاہدہ
- دعا زہرا کی عمر 15 سے 16 سال کے درمیان ہے، میڈیکل رپورٹ
- پی ٹی آئی کا بشریٰ بی بی کی فون ٹیپنگ کے فرانزک ٹیسٹ کا مطالبہ
- پشاور میں خالی پلاٹ سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد
- 18 سالہ لڑکی کو تشدد کے بعد کیمیکلز سے جلا کر قتل کر دیا گیا
- لاپتا افراد کیس میں وزیراعظم اسلام آباد ہائی کورٹ طلب
لانگ مارچ روکنے کے لیے پنجاب میں اہم شاہراہیں بند

میٹرو بس سروس کو محدود کر دیا گیا جبکہ راوی پل کو کینٹینرز لگا کر بند کردیا گیا
پنجاب حکومت نے لانگ مارچ روکنے کے لیے کئی شہروں میں اہم شاہراہوں کو کنٹینر لگاکر بند کردیا جس کے سبب مسافروں کو شدید پریشان کا سامنا ہے۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے لاہور سے اسلام آباد جانے والے تمام راستے بند کردیے جس کے لیے پولیس نے سیکڑوں بسیں اور کنٹینرز پکڑے ہیں۔ پنجاب میں رینجرز بھی طلب کرلی گئی ہے جب کہ لاہور سے مختلف شہروں کو جانے والا ٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔
شاہدرہ چوک بند کرنے کے باعث میٹرو بس سروس کو ایم اے او کالج تک محدود کر دیا گیا ہے جبکہ راوی پل کو کینٹینرز لگا کر بند کردیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں: پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن، ڈیڑھ سو سے زائد کارکن گرفتار
کنٹینرز، بسیں پکڑنے پر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج ہوگئے اور کہا کہ پولیس نے ہماری سیکڑوں بسیں پکڑلیں، سیاسی نورا کشتی میں ہمارا کروڑوں کا نقصان کردیا گیا۔
راولپنڈی میں سڑکیں بند
راولپنڈی جی ٹی روڈ کو اٹک خرد سے 15 کنٹینرز اور 14 ٹریلر کھڑے کرکے بند کردیا گیا ہے۔ نیشل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹریفک کو متبادل راستہ دیا جارہا ہے، راولپنڈی موٹروے ایم 2 راوی ٹول پلازا سے بند کیا گیا ہے۔
موٹر وے پولیس کے مطابق بابو صابو سے موٹر وے جانے والا ٹریفک روک دیا گیا، ٹریفک کا رخ ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ اور بابو صابو کی جانب کردیا گیا، راولپنڈی جی ٹی روڈ کو دریائے جہلم پل سے بند کردیا گیا ہے۔
لاہور سے راولپنڈی ٹریفک بند کردی گئی ہے، راولپنڈی سے لاہور جانے والا ٹریفک بھی بند کردیا ہے اور اسے متبادل راستے فراہم کیے جارہے ہیں۔ اسی طرح اسلام آباد سے کوٹ مومن موٹروے ایم 2 کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
یہ پڑھیں : لانگ مارچ کے راستوں کی بندش پر اسلام آباد ہائیکورٹ بار سپریم کورٹ پہنچ گئی
راولپنڈی اٹک موٹروے ہارون پل کو 8 کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا۔ اٹک حضرو سرکل میں شاہراہیں بند کردی گئی ہیں۔ راولپنڈی چھچھ موٹروے انٹرچینج کو 15 کنٹینرز اور 25 ڈمپرز لگا کر بند کردیا گیا۔ دریں اثنا راولپنڈی کمیٹی چوک انڈر پاس پر کنٹینر لگا کر مری روڈ کو بند کر دیا گیا۔
جڑواں شہروں کے تمام بس اڈے سیل، ٹرانسپورٹ بند، مسافر پریشان
جڑواں شہروں کے تمام بس اڈے سیل کردئیے گئے ہیں۔ پیرودہائی بس اڈہ، فیض آباد، 26 نمبر چنگی بس اسٹاپ بھی سیل کردیا گیا۔ سواں بس ٹرمینل بھی انتظامیہ نے سیل کردیا۔ راولپنڈی انتظامیہ نے ٹرانسپورٹرز کو بسیں سڑکوں پر نہ لانے کی ہدایت کردی جس کے بعد راولپنڈی سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کردی گئی جس کے سبب مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
میٹرو بس سروس 5 بجے کے بعد معطل
اسی طرح انتظامیہ نے میٹرو بس سروس کو شام 5 بجے سے صدر تا فیض آباد پنڈی سکیشن پر معطل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شام پانچ بجے سے راولپنڈی سکیشن پر میٹرو بس سروس کو بند کردیا جائے گا جب کہ 25 مئی کو جڑواں شہروں میں میٹرو بس آپریشن مکمل طور پر بند رہے گا۔
پشاور موڑ ڈپو خالی کرنے کی ہدایات
میٹرو بس اتھارٹی انتظامیہ کو پشاور موڑ ڈپو بھی خالی کرنے کی ہدایات دی ہیں اور کہا گیا ہے کہ تمام بسیں راولپنڈی صدر سے مریڑھ سکیشن کے ایلویٹیڈ ٹریک یا کسی متبادل جگہ منتقل کیں جائیں گیں، میٹرو سروس کی تمام املاک کی سیکیورٹی مکمل کرلی، سیکیورٹی فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے بھی سفارش کی گئی ہے۔
ڈی آئی خان سے پنجاب جانے والا راستہ بند
ڈی آئی خان میں بھکر انتظامیہ نے کنٹینر کھڑے کرکے ڈیرہ دریا خان پل کو بند کردیا جب کہ ڈیرہ اسماعیل خان ٹانک سے کوئی گاڑی پنجاب میں داخل نہیں ہوسکتی۔
دریائے سندھ کے مقام پر پشاور اسلام آباد موٹروے بند
دریائے سندھ کے مقام پر پشاور اسلام آباد موٹروے کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا گیا جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔