لانگ مارچ: حکومت کا ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2022
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، حکومتی ذرائع

قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، حکومتی ذرائع

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق ریاستی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں اس فیصلے کا اعادہ کرایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے خلاف پولیس کا ملک گیر کریک ڈاؤن، ڈیڑھ سو سے زائد کارکن گرفتار

حکومت کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاتر کوئی نہیں اور اس کا اطلاق سب پر ہوگا۔ جو بھی قانون کو ہاتھ میں لے گا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

جمہوری انداز میں احتجاج کرنا ٹھیک ہے لیکن جلاؤ گھیراؤ کو برداشت نہیں کیا جائے اور خونی انقلاب کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔