خونی انقلاب کی دھمکیاں  دینے والوں نے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا،مریم نواز

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2022
پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کردیا گیا،مریم نواز:فوٹو:فائل

پاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کردیا گیا،مریم نواز:فوٹو:فائل

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ خونی انقلاب کی دھمکی دینے والوں نے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ کئی دنوں سے ریاست کو خونی انقلاب کی دھمکیاں دینے والوں نے آج سے اپنے ناپاک منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ آج فتنے کی کرسی کی لالچ کی وجہ سے ایک ماں کا لخت جگراس سے جدا ہوگیا اورپاکستان کا بیٹا بے دردی سے شہید کردیا گیا۔ قوم کے محافظوں پرگولیاں برسانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔