بھکاری نے بیوی کے لئے 90 ہزارکی بائیک خرید لی

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2022
بھکاری اوراس کی بیوی روزانہ 400 روپے تک کماتے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

بھکاری اوراس کی بیوی روزانہ 400 روپے تک کماتے ہیں:فوٹو:سوشل میڈیا

نئی دہلی: بھکاری نے بیوی کی جانب سے کمر درد کی شکایت پر90ہزار روپے کی موٹرسائیکل خرید لی۔

سڑکوں پربھیک مانگنے والے فقیرنے بیوی کوتکلیف سے بچانے کے لئے 90 ہزارروپے کی موٹرسائیکل خرید لی۔بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بھکاری سنتوش کمار ٹرائی سائیکل پرچوراہوں، مندروں اورمساجد کے باہربھیک مانگ کرگزارا کرتا ہے۔ مسلسل ٹرائی سائیکل چلانے سے بیوی  کمر کی تکلیف کا شکار ہوئی تو بھکاری نے 90ہزار روپے کی موٹرسائیکل خرید لی۔

بھکاری کا کہنا تھا کہ ہم میاں بیوی بھیک مانگ کرروزانہ 300 یا 400 روپے کما لیتے ہیں اور 90ہزار روپے عمر بھر کی جمع پونجی تھی۔ موٹرسائیکل خریدنے کی خوشی ہے اوراب ہم دوسرے شہروں میں بھی جائیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔