- ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا
- کراچی میں ملکی و غیرملکی جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش کا انکشاف
- ٹڈی دل کے حملے کو ناکارہ بنانے والے 18 طیارے ’غیر فعال‘ ہونے کا انکشاف
- سپریم کورٹ نے سرٹیفائیڈ آئین کو توڑنے والے عمران خان کو سزا کیوں نہیں دی؟ مریم نواز
- سعودی عرب؛ 32 سال سے رمضان میں مفت روٹی دینے والے پاکستانی نانبائی کی دھوم
- آئندہ 20 سالوں میں گوشت خور بیکٹیریا کے انفیکشن میں دوگنا اضافہ
- آئی ایم ایف سے معاملات جلد طے پا جائیں گے، وفاقی وزیرخزانہ
- بھارتی اور نیپالی مسافر بردار طیارے آپس میں ٹکرا گئے
- چینی کوششیں ناکام؛ روس کا بیلاروس میں جوہری ہتھیار نصب کرنے کا اعلان
- امریکی مسافر نے پرواز بھرتے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا
- کراچی میں تین پولیس مقابلے، پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
- مردان میں آٹے کی مفت تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے کئی شہری زخمی
- رمضان المبارک؛ سعودی ولی عہد کی مسجد نبوی میں روضئہ رسولﷺ پر حاضری
- سعودی ویمنز فٹبال ٹیم نے باضابطہ طور پر فیفا رینکنگ میں جگہ بنالی
- رینجرز و پولیس کے اورنگی اور لیاقت آباد میں چھاپے، پانچ کرمنلز گرفتار
- سعودی عرب؛ مقابلہ حسن قرات میں ہالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر کی رقت آمیز تلاوت
- پی ٹی آئی کے جلسے سے گریٹر اقبال پارک کو تقریباً 80 لاکھ روپے کا نقصان
- کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے
- بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
- دوسرا ٹی20؛ پاکستان ٹیم کی پلینگ الیون کا اعلان، اہم کھلاڑی باہر
دیپیکا پڈوکون شوہر کے ساتھ چھٹیاں کہاں گزارنا چاہتی ہیں؟

دیپیکا نے بتایا کہ وہ رنویر کے ساتھ ہر سال دو بار چھٹیاں گزارنے جاتی ہیں(فوٹو انسٹاگرام)
فرانس: بالی ووڈ کوئین ڈیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ وہ ہر سال اپنے شوہر کے ہمراہ سال میں دو مرتبہ چھٹیاں گزارنے جاتی ہیں ۔
بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کے مطابق بھارت کی مشہور ترین اداکارہ ڈیپیکا ان دنوں فرانس میں جاری کانز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔
فیسٹیول کے دوران دیے گئے ایک انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون نے بتایا کہ وہ اور رنویر سنگھ ہر سال دو بار چھٹیوں پر کہیں نہ کہیں جاتے ہیں، تاہم کانز فلم فیسٹیول کا حصہ بننے کا بعد انہوں نے رنویر سےکہا ہے کہ انہیں ہر سال اس شہر کا دورہ کرنا چاہیے۔
انہوں نے بتایا کہ’ ’ہم کوشش کرتے ہیں کہ جون جولائی اور سال کے آخر میں وقت نکال کر چھٹیوں پر جائیں۔ اس تجربے کے بعد میں نےرنویرسے کہا کہ ہمارے پاس کہیں اور جانے یا کہیں اور رہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے، ہم ہر سال یہاں دو ہفتوں کے لیے آئیں گے اور ساری فلمیں دیکھیں گے۔ ہمیں فلمیں دیکھنا پسند ہے، آپ اس سے زیادہ کیا مانگ سکتے ہیں؟‘‘
واضح رہے کہ دیپیکا نے اپنے انسٹاگرام پر کانز فیسٹیول کے تیسرے دن کی تصویر شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لال لوئس ووٹن کا لباس زیب تن کر رکھا تھا، رنویر نے اس تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’بس! میں فلائٹ سے آ رہا ہوں‘ اور اس کے کچھ ہی دیر بعد انہیں ممبئی ایئرپورٹ پر شہر سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
دیپیکا پڈوکون نے رنویر سنگھ کے کانز کے لیے روانہ ہونے پر کہا تھا کہ ’’اس بار میں ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے کی ذمہ داری لوں گی، وہ میری طرف سے کارپٹ پر چل سکتے ہیں، ایسا کرنے پر ان کا خیرمقدم کیا جائے گا‘‘۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا رنویر یہاں اچھا وقت گزار رہے ہیں، تو اداکارہ کا جواب تھا ’’ہاں، بہت زیادہ‘‘۔
یاد رہے کہ دیپیکا جلد شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی، جبکہ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جان ابراہم بھی جلوہ گر ہوں گے۔
علاوہ ازیں دیپیکا کئی سالوں کے کیرئیر میں پہلی مرتبہ ہریتک روشن کے ساتھ ان کی نئی آنے والی فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی جو اگلے سال ستمبر میں سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔