- حکومت کا بین الاقوامی پروازوں میں بزنس کلاس ٹکٹس پرایکسائز ڈیوٹی لگانے پرغور
- مدرسے کے معلم کا چھٹی کرنے پر 10 سالہ طالبعلم پر بہیمانہ تشدد
- سکھر میں معمر خاتون پر بہیمانہ تشدد کرنے والے افسر کے خلاف مقدمہ درج
- بھارتی کرکٹ ٹیم کے مسلمان کھلاڑیوں کو تلک نہ لگوانے پرتنقید کا سامنا
- نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی کیلیے آل پارٹیز کانفرنس 9 فروری کو ہوگی
- پولیس نے 2 سالہ بچے کو مفرور ملزم قرار دیدیا، گرفتاری کیلیے چھاپے
- اسلحہ کی آن لائن فروخت، سی ٹی ڈی نے گروپ کا سراغ لگا لیا
- پرویز الٰہی کے مشیر عامر سعید کی عدم بازیابی پر آئی جی پنجاب طلب
- سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں گرد وغبار کا طوفان، اسکولز بند
- کل سے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- اسلامی نظریاتی کونسل کیخلاف آئینی درخواست خارج
- 15، 15 منٹ کے کیسز 8، 8 سال سال چلتے ہیں، سندھ ہائیکورٹ
- 2 دن میں بقیہ یو سیز کے الیکشن کی تاریخ نہ دی گئی تو احتجاج ہوگا، حافظ نعیم
- مہنگائی کے باوجود عوام کا جذبہ بلند ہے، مریم نواز
- غبارہ گرانے کے واقعے سے چین امریکا تعلقات کو نقصان پہنچا ہے، بیجنگ
- موٹر وے ایم5 پر ٹائر پھٹنے سے کار کو حادثہ، 2افراد جاں بحق
- اسامہ ستی قتل کیس؛ 2 پولیس اہلکاروں کو سزائے موت، 3 کو عمر قید
- مانچسٹر یونائیٹڈ کے کسمیرو نے حریف پلیئر کی گردن دبوچ لی
- باکسر عثمان وزیر نے یوتھ ورلڈ باکسنگ ٹائٹل کا دفاع کرلیا
- اہلیہ کوزدوکوب کرنے پرونود کامبلی کے خلاف مقدمہ درج
کیا ٹک ٹاک پر مشہور اکاؤنٹس لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے پیسے وصول کرسکیں گے؟

(فوٹو: ٹوئٹر)
بیجنگ: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام کی طرح مشہور اکاؤنٹس کو جلد لائیو اسٹریمنگ کے ذریعے پیسے وصول کرنے کا آپشن مہیا کرے گا۔
اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ٹک ٹاک نے اپنی بلاگ پوسٹ میں کہا ہے کہ لائیو سبسکرپشن ہمارا ایک نیا قدم ہے جس کا مقصد مونیٹائزیشن کے مواقع بڑھانا ہے جبکہ پلیٹ فارم پر تخلیقی کام کرنے والوں حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
کمپنی کی جانب سے مقبول اکاؤنٹس کی مونیٹائزیشن کی قیمت کے حوالے سے کوئی تعین نہیں کیا جاسکا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیا فیچر اسی ہفتے سے محدود پیمانے پر مشہور اکاؤنٹس کو دستیاب ہوگا تاہم آنے والے مہینوں میں اس کو عالمی سطح پر وسعت دی جائے گی۔ لائیو سبسکرپشن کے فیچر تک پہنچنے کے لیے ضروری ہو گا کہ صارف کی عمر کم سے کم 18 سال ہو اور اس کو سبسکرائب کرنے والو کی عمر بھی اتنی ہی ہونا ضروری ہوگا۔
اس سے قبل رواں ماہ کے آغاز میں ٹک ٹاک نے اعلان کیا تھا کہ مشہور اکاؤنٹس اور تخلیق کاروں کے لیے ایڈ ریوینو شیئرنگ پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھیں: ٹک ٹاک نے چھوٹے گیم کی آزمائش شروع کردی، لیکن صرف ایک ملک میں
واضح رہے کہ ویڈیو پر فوکس کرنے والی دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز یوٹیوب، انسٹاگرام اور اسنیپ چیٹ پہلے ہی ریونیو شیئرنگ تحت سروسز فراہم کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر ویڈیوز شیئرنگ ایپ پر صارفین کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔