امریکا نے پاکستانیوں کے ویزا کیلیے بعض کیٹگریز میں انٹرویو کی شرط ختم کردی

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2022
انٹرویو سے استثنیٰ کے اہل افراد میں طالب علم، عارضی ملازمین اور ماضی میں امریکی ویزا رکھنے والوں کو بھی شامل کرلیا گیا (فوٹو: فائل)

انٹرویو سے استثنیٰ کے اہل افراد میں طالب علم، عارضی ملازمین اور ماضی میں امریکی ویزا رکھنے والوں کو بھی شامل کرلیا گیا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: امریکی سفارت خانے نے مخصوص ویزا کیٹگری کے حامل پاکستانی شہریوں کو انٹرویو سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کردیا۔

سفارت خانے کے مطابق ان درخواست گزاروں میں ایف (اسٹوڈنٹ) ویزا، تعلیمی پروگراموں میں  جے (ایکسچینج وزیٹر) ویزا، ایچ (عارضی ورکر) ویزا اور نان بلینکٹ ایل (انٹرا کمپنی ٹرانسفر) ویزا شامل ہیں۔ دوسری جانب ماضی میں امریکی ویزا رکھنے والے پاکستانی بھی اس پروگرام سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

مذکورہ بالا درجہ بندیوں میں انٹرویو کی شرط ختم کرنے کی اہلیت میں توسیع سے بہتر خدمات فراہم کی جاسکیں گی اور اہلیت پر پورا اترنے والے پاکستانی شہریوں کی ویزا درخواستیں بروقت نمٹانے میں مدد ملے گی۔

تاہم امریکی قانون کے تقاضوں کے تحت ویزا کی اہلیت کے حامل بعض افراد کو اپنی درخواستیں جمع کرانے کے بعد بھی امریکی سفارتخانے یا قونصل خانے میں انٹرویو کے لیے طلب کیا جاسکتا ہے۔

درخواست گزار ویزا انٹرویو سے استثنیٰ کی اہلیت کا تعین کرنے کے لیے مندرجہ ذیل ویب سائٹس کا ملاحظہ کرسکتے ہیں۔ttps://ustraveldocs.com/pk/pk-niv-visarenew.asp

https://www.ustraveldocs.com/pk/pk-gen-faq.asp

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔