- افغانستان سے اشیا کی درآمد پاکستانی کرنسی میں کرنے کی منظوری کا امکان
- طاقتور سمندری طوفان نے بحری جہاز کے دو ٹکڑے کردیئے؛ 12 ہلاک
- کلفٹن، ڈیفنس اور گلشنِ حدید کو پیپلز بس سروس کے روٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ
- زخمی کسان کے اغوا کا ڈراپ سین، مغوی مبینہ بلیک میلر نکلا
- سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام، بشریٰ بی بی کا بھائی اینٹی کرپشن میں طلب
- خیبرپختونخوا کا اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
- امریکا؛ 8 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا
- مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا
- ایک منٹ میں 40 امریکی صدور کی شناخت کرنے کا نیا ریکارڈ
- ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم
- واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا
- خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم
- مالی سال کے پہلے کاروباری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی
- اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 5 کوہ پیما ہلاک اور8 زخمی
- پنجاب حکومت کا 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں سے بل نہ لینے کا اعلان
- لاہور میں 13 ماہ کی بچی گھر کے باہر سے اغوا، ویڈیو وائرل
- پنجاب پولیس کو ایک ماہ میں 17لاکھ سے زائد غیرضروری کالز موصول
عمران خان کے تحائف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن پر جرمانہ

پاکستان انفارمیشن کمیشن کا سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم
اسلام آباد: عمران خان کے توشہ خانہ سے وصول کیے گئے تحائف کی معلومات فراہم نہ کرنے پر سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم دے دیا گیا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے توشہ خانہ سے وصول کیے گئے تحائف کی معلومات فراہم کرنے کی درخواست سے متعلق پاکستان انفارمیشن کمیشن نے بڑا حکم جاری کردی کردیا۔ چیف انفارمیشن کمیشن محمد اعظم اور انفارمیشن کمیشن زاہد عبد اللہ نے یہ حکم جاری کیا۔
پاکستان انفارمیشن کمیشن نے معلومات فراہم نا کرنے پر اکاؤنٹنٹ جنرل کو سیکرٹری کابینہ ڈویژن کی ایک ماہ کی تنخواہ کی کٹوتی کا حکم دے دیا۔سیکرٹری کابینہ ڈویژن پر جان بوجھ کر معلومات فراہم کرنے سے انکار پر جرمانہ عائد کیا گیا۔
انفارمیشن کمیشن کے مطابق بار بار نوٹس کے باوجود سیکریٹری کابینہ ڈویژن احکامات پر عمل نہیں کر رہے، آج تک سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو معلومات فراہمی کا آخری موقع دیا گیا ، اکاؤنٹ جنرل کو ہدایت کی جاتی ہے سیکریٹری کابینہ ڈویژن کی 30 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کریں، اکاؤنٹنٹ جنرل حکم کی عمل درآمد رپورٹ انفارمیشن کمیشن میں جمع کرائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔