درجنوں شارک مچھلیوں کا وہیل پر حملہ، ویڈیو وائرل

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2022
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

البانی، آسٹریلیا: سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی وائرل ویڈیو میں شارک مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد کو مردہ وہیل پر ٹوٹ پڑتے دکھایا گیا ہے۔

یہ واقعہ آسٹریلیا کے ساحل کے قریب پیش آیا جہاں ایک مردہ وہیل کی تیرتی ہوئی باقیات کو شارک مچھلیوں نے چیر پھاڑ کردیا۔

ڈرون فوٹیج میں کم از کم 60 شارکوں کو وہیل کے گرد گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 100 سے زیادہ شارکس وہیل کے ’بوفے‘ میں شریک تھیں۔


صبح کے وقت ماہی گیری کے سفر سے واپس آنے کے بعد جان نامی سیاح نے پانی میں ایک بڑی چیز کو تیرتے ہوئے دیکھا جس کے اوپر پرندے منڈلا رہے تھے۔ جان نے اپنا ڈرون تحقیقات کے لیے بھیجا۔

انسٹاگرام پیج پر شیئر کی گئی فوٹیج میں درجنوں شارک مچھلیوں کو 49 فٹ لمبی تیرتی ہوئی وہیل کے گرد چکر لگاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ جیسے ہی ڈرون کا کیمرہ زوم آؤٹ ہوتا ہے منظر پر مزید شارکیں نمودار ہوتی ہیں جو اپنے کھانے کی باری کا انتظار کر رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔