- فتح جنگ میں گھریلو ناچاکی پر بات نے فائرنگ کر کے بیٹے کو قتل کردیا
- ناراض بھائی کو منانے کے لیے بہن کا 434 میٹرطویل خط
- رواں برس 10 لاکھ مسلمان فریضۂ حج ادا کریں گے
- جون 2022 میں مہنگائی کی شرح میں 22 فیصد اضافہ
- چین میں ایک دوسرے کے پاسپورٹ پر درجنوں دفعہ سفر کرنے والی جڑواں بہنیں گرفتار
- روس کی بلغاریہ سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی
- لاہور؛ ڈاکو زیر تعمیر مسجد سے 40 ہزار روپے لوٹ کر فرار
- پی ٹی آئی جلسے کے پیش نظر اسلام آباد میں ریڈ الرٹ جاری
- ساجد خان کے باؤلنگ ایکشن کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، چیف سلیکٹر
- بھارت میں 20 روپے کے چائے کے کپ پر 50 روپے سروس چارجز
- ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ
- کراچی میں سفاک ملزمان نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
- حکومت نے عمران خان دور کی دو بڑی سبسڈی والی اسکیمیں ’معطل‘ کردیں
- لاہور میں سالے نے غیرت کے نام پر بہنوئی کو قتل کردیا
- سینٹرل جیل کراچی میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن
- سندھ ریونیو بورڈ 153 ارب روپے سے زائد ریکارڈ ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب
- میکسیکو کے ایک میئر نے مادہ مگرمچھ سے شادی کرلی
- کراچی پورٹ پر نمک کی آڑ میں آئس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- متحدہ عرب امارات میں 4 ماہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 100 فیصد اضافہ
- ملکی طلب کا 92 فیصد خوردنی تیل 4.5 ارب ڈالر سے درآمد کیا جاتا ہے، بریفنگ
کراچی میں نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، دو جاں بحق

ٹریفک حادثہ (فوٹو فائل)
کراچی: ماڑی پور میں نامعلوم گاڑی نے موٹر سائیکل سوار تین دوستوں کو روند ڈالا، حادثے کے باعث دو نوجوان ہلاک جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جب کہ ایک شدید زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے نوجوان کی عمر 16 برس ہے جسے سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
ماڑی پور کے ہاکس بے روڈ فٹبال گراؤنڈ کے ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار 3 دوست شدید زخمی ہوگئے جنھیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ ایک نوجوان نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ دیا جب کہ دوسرا نوجوان دوران علاج چل بسا۔
متوفی کی شناخت 17 سالہ سمیع اور دوسرے نوجوان کی شناخت 18 سالہ مبشر کے نام سے کی گئی ہے جب کہ تیسرے دوست کی شناخت 16 سالہ عامر کے نام سے ہوئی ہے جسے سول اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
متوفی مبشر کے چچا کا کہنا ہے کہ مبشر 9 ویں جماعت کا طالب علم ہے جو پیپر دیکر آیا اور دوستوں کے ساتھ موٹر سائیکل پر پاکس بے جارہا ہوں بول کر گھر سے نکل گیا۔
چچا نے بتایا کہ کچھ دیر بعد پتہ چلا کہ ان کی موٹر سائیکل کو کوئی نامعلو گاڑی ٹکر مارتے ہوئے فرار ہوگئی۔
متوفی دوستوں کی میتیں ان کی رہائش گاہ پہنچیں تو کہرام مچ گیا خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جبکہ ان کی رہائش گاہ پر رشتے داروں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور واقعہ پر اپنے رنج و غم کا اظہار کیا۔
دوسرے حادثہ گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سیون ونڈر سٹی کے قریب پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضاکاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔
متوفی کی شناخت 42 سالہ محمد شریف کے نام سے کی گئی جبکہ وہ راہگیر تھا جسے نامعلوم گاڑی کا ڈرائیور ٹکر مارتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ متوفی قریبی آبادی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
اس حوالے سے ایس ایچ او گڈاپ سٹی فہدالحسن سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔