- چار ارب ڈالرز لوٹنے والی خاتون ڈاکٹر ایف بی آئی کی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل
- قومی ہاکی ٹیم کے غیرملکی کوچ کو پاکستان آنے میں مشکلات کا سامنا
- گردن میں ہلکی بجلی کی بدولت فالج زدہ بندر کے بازو میں زندگی لوٹ آئی
- ملازمین کے ساتھ امتیازی سلوک، ٹیسلا پرایک اور مقدمہ دائر
- بھارت میں مسافر بس کھائی میں جا گری، طلبا سمیت 16افراد ہلاک
- افغانستان سے اشیا کی درآمد پاکستانی کرنسی میں کرنے کی منظوری کا امکان
- طاقتور سمندری طوفان نے بحری جہاز کے دو ٹکڑے کردیئے؛ 12 ہلاک
- کلفٹن، ڈیفنس اور گلشنِ حدید کو پیپلز بس سروس کے روٹس میں شامل کرنے کا فیصلہ
- زخمی کسان کے اغوا کا ڈراپ سین، مغوی مبینہ بلیک میلر نکلا
- سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام، بشریٰ بی بی کا بھائی اینٹی کرپشن میں طلب
- خیبرپختونخوا کا اپنے وسائل سے قبائلی اضلاع کیلئے صحت کارڈ اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ
- امریکا؛ 8 پولیس اہلکاروں نے سیاہ فام شخص کو گولیوں سے بھون ڈالا
- مفتاح اسماعیل کی آئی ایم ایف پروگرام معطل ہونے یا تاخیر سے متعلق خبروں کی تردید
- راولپنڈی میں گھریلو تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کردیا
- ایک منٹ میں 40 امریکی صدور کی شناخت کرنے کا نیا ریکارڈ
- ہمارے پاس موسم سرما کےلیے گیس نہیں، وزیر پیٹرولیم
- واٹس ایپ نے پیغامات ڈیلیٹ کرنے کی مدت میں اضافہ کردیا
- خون میں موجود بایومارکر گٹھیا کے مرض کی پیش گوئی کرسکتے ہیں
- سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں کمی
- ہمارے بولرز میں اتنی صلاحیت ہے کہ سری لنکن ٹیم کو دوبار آؤٹ کرسکیں، بابراعظم
آئندہ الیکشن استخارہ کر کے لڑوں گا، نور عالم خان

منحرف رکن پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں خطاب (فوٹو فائل)
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان سے پہلے ہی آئندہ الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر لڑنے سے معذرت کرلی تھی، آئندہ انتخاب لڑنے کا فیصلہ استخارے کے بعد کروں گا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ میں نے اپنے حلقے کے عوام کی پریشانی کو دور کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کے خلاف آواز بلند کی تو پی ٹی آئی نے مجھے سائیڈ لائن کیا اور انتقام پر اتر آئی۔
انہوں نے کہا کہ اللہ کے ننانوے ناموں کے نیچے کھڑے ہوکر کہتا ہوں میں نے کسی سے کوئی پیسہ نہیں لیا، میری زمینوں پر پشاور میں پولیس کی سرپرستی میں قبضے کرائے جارہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کارکنان نے میرے گھر پر ہلہ بولا کیونکہ میرا قصور یہ تھا کہ میں نے عمران خان کو واضح کردیا تھا کہ اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر نہیں لڑوں گا۔
نور عالم خان نے کہا کہ ’میں اپنی زمینیں فروخت کر کے سیاست کررہا ہوں، میرے بچے یہودی گھر میں نہیں رہتے اور نہ ہی میری کوئی بیٹی بغیر نکاح کے پیدا ہوئی، میری کزن سے شادی ہوئی جس سے چار بچے ہیں‘۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’مجھے بتایا جائے اسٹیبلشمنٹ کیوں ان کو کالز کررہی ہے، کیوں ایک جھتے سے بلیک میل ہوا جارہا ہے اور انہیں کالز پر کیا پیغام دیا جارہا ہے، جب اسٹیبلشمنٹ نے ساڑھے تین سال سر پر بٹھایا تو ٹھیک تھی مگر آج وہی اسٹیبلشمنٹ بری ہوگئی ہے‘۔
نور عالم خان نے کہا کہ ’میں نے کسی پارٹی سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا، اس کے لیے میں استخارہ کروں گا، میرے گھر کو نہیں بخشا گیا تو آپ کا گھر بھی محفوظ نہیں رہے گا، میں آج پھر کہتا ہوں کہ سب کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں‘۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔