- راولپنڈی میں نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
- خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 14 زبانوں میں ہوگا
- عمران ریاض کی گرفتاری، کیس ہمارے دائرہ اختیار کا نہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ
- ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ؛ پاکستان کی تیسری پوزیشن پر انٹری
- لنکا پریمیئر لیگ؛ 9 پاکستانی کرکٹرز منتخب ، عماد وسیم سب سے مہنگے فروخت
- پاک افغان تجارت بڑھانے کیلیے کسٹم ڈیوٹی کم رکھنے پر اتفاق
- عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں 6 ڈالر بیرل تک کمی
- مناسک حج کا آغاز ہوگیا، 10 لاکھ عازمین آج منیٰ روانہ ہوں گے
- آئی ایم ایف معاہدے کے تحت 800 کروڑ کے ٹیکس لگانے پڑینگے، بلاول بھٹو زرداری
- برطانوی وزیراعظم کونئے بحران کا سامنا، وزیرصحت اوروزیرخزانہ مستعفی
- پالتو کتے نے بطخ کے 15 بچوں کو گود لے لیا
- ایپل کی نئی گھڑی، پہننے والے کو بخار سے خبردار کرسکے گی
- وائرس انسانوں کو مچھروں کے لیے مزید پُرکشش بنا دیتے ہیں، تحقیق
- سندھ میں سینیٹ کی خالی نشست کے لئے ضمنی انتخاب میں پولنگ جاری
- سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کوحراست میں لے لیا گیا
- کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش
- تحریک انصاف کا صحافی عمران ریاض کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
- صحافی عمران ریاض کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد سے صبح 10 بجے جواب طلب
- براڈپیک کی مہم جوئی کے دوران ایک اور پاکستانی کوہ پیما لاپتہ
- صحافی عمران ریاض خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
دنیا بھر میں فولک ایسڈ سپلیمنٹ کو لازمی قرار دیا جائے، طبی ماہرین

عالمی ماہرین نے فولک ایسڈ کی قرار داد کو قانونی روپ دینے کی درخواست کی ہے۔ فوٹو: فائل
سوئزرلینڈ: ڈاکٹروں اور سائنسدانوں نے کہا ہے کہ فولک ایسڈ کو لازمی کرنے کی عالمی قرارداد پیش کی جائے۔ اس کی تفصیلات عالمی جریدے لینسٹ میں شائع ہوئی ہے جس کی درخواست ایموری انسٹی ٹیوٹ، جی فور الائنس اور اسپائنا بائیفیڈا جیسے مرض سے بچانے والی عالمی تنطیم نے ایک تحقیقی مقالے کے طور پر لکھی ہے۔
خواتین دورانِ حمل فولک ایسڈ کھاتی ہیں تو اس سے زچہ و بچہ دونوں کو ہی فائدہ ہوتا ہے۔ ایک تو بچوں میں سر کے چھوٹے ہونے کا عمل کم ہوجاتا ہے اور ریڑھ کی ہڈی کے نقائص بھی دور ہوتے ہیں۔ 30 سالہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فولک ایسڈ کی گولیاں ہر طرح سے محفوظ ہیں اور صرف 60 ممالک ایسے ہیں جنہوں نے اسے آٹے، مکئی اور چاول وغیرہ میں شامل کیا ہے۔
کئی اداروں نے عالمی اقتصادی کانفرنس کے موقع پر منعقدہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی سے گزارش کی ہے کہ وہ اس پر فوری طور پر عمل کریں اور ایک عالمی قرار داد کے تحت فولک ایسڈ کی حامل غذائی اجناس کے وسیع پیمانے پر قانون سازی کریں۔
ایموری انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر وجے کنچریلا نے کہا کہ دنیا کی صرف 25 فیصد آبادی کو ہی فولک ایسڈ تک رسائی حاصل ہے۔ فولک ایسڈ اسپائنا بوفیڈا نامی خوفناک مرض سے بچاتا ہے اور پوری دنیا میں بچوں کی کھوپڑی کے نقائص کو دور کرسکتی ہے۔ ان کے مطابق ایک عالمی قرارداد اور کوشش سے عالمی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس سے اقوام متحدہ کے اہداف یا ایس جی ڈی کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔