پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
پولیس نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا، ترجمان۔ فوٹو: فائل

پولیس نے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا، ترجمان۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ انہیں پولیس نے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے سول کپڑوں میں ملوث اہلکاروں نے گھر کے دروازے توڑ کر گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید گرفتار

اس سے قبل پولیس نے لاہور میں چھاپہ مار کر محمود الرشید کو 16 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا اور انہیں بھی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔