قومی اسمبلی میں آج الیکشن ترمیمی بل2022 پیش کیا جائے گا

ثاقب ورک  بدھ 25 مئ 2022
الیکشن ترمیمی بل 2022 وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی پیش کریں گے۔ فوٹو:فائل

الیکشن ترمیمی بل 2022 وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی پیش کریں گے۔ فوٹو:فائل

اسلام آباد: قومی اسمبلی اجلاس کا 18 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا جب کہ ایوان زیریں میں آج الیکشن ترمیمی بل 2022 پیش کیا جائے گا۔

الیکشن ترمیمی بل 2022 وزیر پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی پیش کریں گے، گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے الیکشن ترمیمی بل 2022 کی منظوری دی اور بل کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وفاقی کابینہ کا بل کے حوالہ سے کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اوورسیز کیلئے ضمنی انتخابات میں ووٹ ڈالنے کے پائلٹ پراجیکٹ کااجرا کرے، پائلٹ پراجیکٹ کے نتائج کی رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ پر فیصلہ ہوگااوورسیز کے لیے ووٹنگ کا طریقہ کار قابل عمل ہے یا نہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔