ممتاز سینئر اداکار آغا کشور سجاد انتقال کر گئے

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
آغا کشور سجاد نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا(فائل فوٹو)

آغا کشور سجاد نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا(فائل فوٹو)

 راولپنڈی: پاکستان ٹیلی وژن کے معروف سینئر اداکار آغا کشور سجاد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

رپورٹ کے مطابق فلم اور ٹیلی ویژن کے سینئر اداکار آغا کشور سجاد 89 برس کی عمر میں راولپنڈی میں انتقال کر گئے ہیں۔

آغا کشور کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ سے طویل عرصے سے بیمار تھے۔ اداکار کی نمازِ جنازہ کمیٹی چوک راولپنڈی میں ادا کی گئی جبکہ انہیں قریبی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔

یاد رہے کہ آغا کشور کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کے ان مایا ناز اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے فلم انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری سے نام کمایا، انہوں نے پاکستان کے معروف ڈرامے ’وارث‘ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔