سوشل میڈیا پرریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹ بنانے والا گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
جعلی اکاؤنٹس کی دھوکہ دہی کاروبار بن چکی ہے:فوٹو:فائل

جعلی اکاؤنٹس کی دھوکہ دہی کاروبار بن چکی ہے:فوٹو:فائل

 اسلام آباد: افواج پاکستان کے ریٹائرڈ افسران کے جعلی سوشل میڈیا  اکاونٹ بنانے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پرریٹائرڈ آرمی افسروں کے جعلی اکاؤنٹس بنانے والے شخص کو گرفتارکرلیا گیا۔ جعلی اکاؤنٹس بنانے کا مقصد افواج پاکستان کے افسران میں سیاسی تقسیم پیدا کرنا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ جعلی اکاؤنٹس ہولڈرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے۔ اس سے قبل جنرل(ریٹائرڈ) ہارون اسلم اورجنرل (ریٹائرڈ) مرزا اسلم بیگ کے جعلی وائس کلپ سوشل میڈیا پرچلائے گئے تھے۔ اس طرح کی جعلسازی اوردھوکہ دہی ایک کاروبار کی شکل اختیارکرچکی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔