ہندو انتہاپسندوں کا آندھرا پردیش میں جناح ٹاور کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
ہندوانتہاپسندوں نے جناح ٹاورکا نام نہ بدلنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں:فوٹو:فائل

ہندوانتہاپسندوں نے جناح ٹاورکا نام نہ بدلنے پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں:فوٹو:فائل

نئی دہلی: بھارت کی حکمراں ہندوانتہاپسند تنظیم پی جے پی کے غنڈوں نے آندھرا پردیش میں جناح ٹاورکا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوانتہاپسند تنظیم کے کارندوں نے جناح ٹاورکو گرانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔ ہندوانتہاپسند تنظیموں نے ریاستی حکومت کو جناح ٹاورکا نام تبدیل نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔پولیس نے جناح ٹاور کوگرانے کی دھمکیاں دینے والے کسی شخص کو گرفتارنہیں کیا۔

بی جے پی کے رہنما نے زہراگلتے ہوئے کہا کہ  آندھرا پردیش ہے یا پاکستان؟ جناح ٹاور کا نام فوری تبدیل کیا جائے۔ہندوانتہاپسند گزشتہ روز آندھرا پردیش کے ایک ضلع کا نام تبدیل کرنے پر2 ریاستی وزرا کے گھروں کو آگ لگا چکے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔