کارتک آریان کی ’بھول بھلیاں 2‘ باکس آفس پر سُپر ہٹ، 75 کروڑ کا بزنس کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
اب تک فلم کے 47 لاکھ ٹکٹس فروخت کیے جا چکے ہیں(فائل فوٹو)

اب تک فلم کے 47 لاکھ ٹکٹس فروخت کیے جا چکے ہیں(فائل فوٹو)

 ممبئی: بالی ووڈ کی فلم ’بھول بھلیاں  2‘ باکس آفس پر اپنا جادو بکھیرنے میں کامیاب ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان کی حال ہی میں ریلیز ہوئی فلم ’بھول بھلیاں 2‘ باکس آفس پر سپُر ہٹ ہوگئی، فلم نے ریلیز کے پہلے ہفتے ہی 75 کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک فلم کے 47 لاکھ ٹکٹس فروخت کیے جا چکے ہیں، انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم نے باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔

یاد رہے کہ پچھلے جمعہ کو ریلیز ہونے والی یہ فلم اکشے کمار اور ودیا بالن کی سال 2007 میں ریلیز کی جانی والی مشہور فلم بھول بھلیاں کا سیکوئل ہے۔ جس میں کارتک آریان کیارہ اڈوانی اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔