پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی گاڑیوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد

گاڑیوں کے مالکان بجاش نیازی اور زبیر نیازی پی ٹی آئی کے عہدیدران ہیں، ڈی جی آپریشنز


ویب ڈیسک May 25, 2022
گاڑیوں کے مالکان بجاش نیازی اور زبیر نیازی پی ٹی آئی کے عہدیدران ہیں، ڈی جی آپریشنز۔ فوٹو:سوشل میڈیا

پولیس کی کارروائی کے دوران پی ٹی آئی کے عہدیداران کی گاڑیوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس لائنز میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آپریشنز سہیل چوہدری کا کہنا تھا کہ رات گئے لاہور پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی جی آپریشنز نے بتایا کہ پولیس کو بھاری تعداد میں لاہور میں اسلحے کی انفارمیشن ملی تھی، خفیہ اطلاع پر ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی کی سربراہی میں ٹیم نے ریڈ کیا اور پانچ گاڑیوں کو شبے میں چیک کیا گیا تو ان میں سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد ہوا، تاہم اس دوران ملزمان فرار ہوگئے۔

ڈی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ جن گاڑیوں سے اسلحہ برآمد ہوا ان کے مالکان بجاش نیازی اور زبیر نیازی پی ٹی آئی کے عہدیدران ہیں، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اورچھاپے مارے جارہے ہیں، جب کہ لاہور پولیس الرٹ ہے، مارچ سے قانونی طریقے نمٹا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں