جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان اور بابر حسن بھروانا الیکشن کمیشن ارکان مقرر

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
فائل : فوٹو

فائل : فوٹو

 اسلام آباد: خیبرپختونخوا سے جسٹس ریٹائرڈ اکرام اللہ خان اور پنجاب سے بابر حسن بھروانا الیکشن کمیشن کے ممبر مقرر کر دیے گئے۔

پارلیمانی کمیٹی برائے تقرر الیکشن کمیشن اراکین کا ایاز صادق کی صدارت اجلاس ہوا، جس میں الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کی تقرری کر دی گئی۔

جسٹس ر اکرام اللہ خان کا تعلق سوات اور بابر حسن بھروانا کا تعلق پنجاب کے ضلع جھنگ سے ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔