شیخ رشید کے بیانات میں اشتعال انگیزی ہے بار بار خونی مارچ کا کہہ رہے ہیں جسٹس اطہر من اللہ

شیخ رشید کی گرفتاری روکنے کی درخواست کی سماعت ان کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی


ویب ڈیسک May 25, 2022
شیخ رشید کی گرفتاری روکنے کی درخواست کی سماعت ان کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی

QUETTA: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہوگا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے.

ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی گرفتاری سے بچنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔ شیخ رشید ایک دفعہ عدالت کے سامنے پیش نا ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ کے نتائج الٹے پڑسکتے ہیں، شیخ رشید

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شیخ رشید کی موجودگی کے بغیر عدالت کیس نہیں سن سکتی، بار بار شیخ رشید کے بیانات آ رہے ہیں کہ خونی مارچ ہو گا، ان میں اشتعال انگیزی بھی ہے، عدالت پہلے شیخ رشید کی موجودگی میں مطمئن ہوگی پھر آرڈر جاری کریں گے۔

عدالت نے شیخ رشید کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے