یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہدآزادی نہیں روک سکتے،شاہد آفریدی

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
بھارت انسانی حقوق کی کیخلاف ورزیوں پراٹھنے والی آوازوں کودبانے کی کوشش کررہا ہے، شاہد آفریدی:فوٹو:فائل

بھارت انسانی حقوق کی کیخلاف ورزیوں پراٹھنے والی آوازوں کودبانے کی کوشش کررہا ہے، شاہد آفریدی:فوٹو:فائل

 کراچی: سابق کرکٹرشاہد آفریدی نے کہا ہے کہ یاسین ملک پرجھوٹے الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹرپربیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے مسلسل انسانی حقوق کی پامالی اور  خلاف ورزیوں پراٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کیخلاف جعلی الزامات کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکیں گے۔ اقوام متحدہ پرروز دیتا ہوں کہ وہ کشمیری رہنماؤں کیخلاف غیرمنصفانہ اورغیرقانونی سرگرمیوں کا نوٹس لے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔