حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان معاہدے کی تردید

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے، وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب

 اسلام آباد: حکومت اور تحریک انصاف دونوں نے ایک دوسرے سے معاہدہ طے پانے کی تردید کردی۔

وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہوا، حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات اور معاہدہ کی خبر بے بنیاد ہے، پولیس اہلکاروں کو شہید کرنے والے مسلح جتھے کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب عمران خان نے بھی حکومت کے ساتھ کسی معاہدہ کا امکان مسترد کردیا ہے۔

قبل ازیں ذرائع سے خبر سامنے آئی تھی کہ حکومت اپوزیشن معاہدے کے تحت صرف جلسہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ عمران خان جلسہ سے خطاب کریں گے اور واپس چلے جائیں گے۔ سپریم کورٹ میں اس کا مزید طریقہ کار سامنے آئے گا۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین میٹنگ میں اسد عمر، پرویز خٹک، یوسف رضا گیلانی اور ایاز صادق شامل تھے۔

مزید پڑھیں؛ سپریم کورٹ کا چیف کمشنر اسلام آباد کو پی ٹی آئی لانگ مارچ کیلئے مناسب جگہ فراہم کرنے کا حکم

علاوہ ازیں پرویز خٹک سمیت مختلف پی ٹی آئی رہنماؤں نے ذمہ دار حلقوں سے رابطہ کرکے کہا کہ مارچ کی راہ میں حائل رکاوٹیں ہٹانے میں مدد کی جائے۔ ذمہ دار حلقوں نے جواب دیا کہ حکومت سے بات کریں اور سپریم کورٹ میں جاری کارروائی پر ہی توجہ رکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔