افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، وزیراعظم

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2022
چار کروڑ افغانیوں کا خیال رکھنا ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

چار کروڑ افغانیوں کا خیال رکھنا ترجیح ہونی چاہیے، وزیراعظم ۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیر دفاع کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ امور اور خطہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط اور گہرے ہوں گے، رواں سال پاکستان برطانیہ سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائیں گے۔

وزیر اعظم نے پرامن اور مستحکم افغانستان کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں انسانی المیہ سے بچنے کےلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، چار کروڑ افغانیوں کا خیال رکھنا ترجیح ہونی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔